امریکہ کی سابق ہاؤس سپیکر نینسی پیلوسی کے شوہر پال پیلوسی پر جمعہ کو ایک کھڑی گاڑی کو ٹکر مارنے پر ہلکی نوعیت کے جرم کا الزام عائد کیا گیا۔
ناپا کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے ایک بیان میں کہا، 86 سالہ پیلوسی تین جولائی کو یونٹ وِل، کیلیفورنیا کے ایک قصبے میں اپنی براؤن کنورٹیبل گاڑی چلا رہے تھے جب انہوں نے سڑک کنارے قانونی طور پر کھڑی کار کو ٹکر مار دی۔
وہ کچھ دیر رکے اور پھر مبینہ طور پر وہاں سے چلے گئے۔ کھڑی ہوئی گاڑی خالی تھی اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بیان کے مطابق پیلوسی کے جسم میں شراب کی موجودگی کے آثار نہیں تھے۔
جن ڈرائیوروں کے ہاتھوں حادثات کے نتیجے میں املاک کو نقصان پہنچا ہو، ریاستی قانون کے مطابق ان کے لیے رکنا اور اپنی گاڑی اور لائسنس کی معلومات فراہم کرنا ضروری ہوتا ہے۔ پیلوسی پر اسی قانون کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔
ناپا کاؤنٹی کے استغاثہ نے جمعہ کو بتایا کہ اس کے علاوہ پیلوسی پر غیر قانونی موڑ کاٹنے کی خلاف ورزی کا بھی الزام ہے۔
پال پیلوسی کے کسی وکیل کا نام عدالتی ریکارڈ میں درج نہیں تھا۔ نینسی پیلوسی کے پریس آفس نے تبصرہ کرنے کی کال کا جواب نہیں دیا۔
پال پیلوسی کی عدالت میں پیشی 14 اگست کو طے شدہ ہے۔
پیلوسی نے 2022 میں ناپا کاؤنٹی میں شراب کے زیرِ اثر گاڑی چلانے کے جرم کا اعتراف کیا اور انہیں پانچ دن جیل اور تین سال پروبیشن کی سزا سنائی گئی تھی۔
جوڑے کے سان فرانسسکو کے گھر میں اسی سال ان پر ہتھوڑے سے شدید حملہ کیا گیا۔
-
چین اور پاکستان کا امریکہ، ایران سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ
شنگھائی میں ایک اجلاس کے بعد ایک بیان کے مطابق چین اور پاکستان کے وزراء خارجہ نے ...
بين الاقوامى -
امریکہ، ایران حملوں میں شدت کے بعد عالمی منڈی میں تیل 16 فیصد مہنگا
جمعے کے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ...
مشرق وسطی -
بغداد اور دمشق کے درمیان عراق-شام تیل پائپ لائن کی بحالی کا معاہدہ، امریکہ کا خیرمقدم
امریکی محکمہ خارجہ نے جمعے کے روز بتایا کہ عراق اور شام کے درمیان کئی عشروں سے بند ...
مشرق وسطی