فیفاء ورلڈ کپ ،ماضی میں ہونے والے فٹبال کے فائنل مقابلوں میں کون کون سے رہنما شریک ہوئے؟
فٹ بال فائنل میں شرکت کرنے والے لیڈروں میں ہزاروں افراد کے قتل میں ملوث بدنام زمانہ فاشسٹ ڈکٹٹیرمسولینی کی شرکت متنازعہ سجھی گئی
آج 19 جولائی سنہ 2026ء کو فٹ بال کے شائقین کی نظریں نیو جرسی کے ایسٹ ردر فورڈ میں واقع مٹ لائف اسٹیڈیم پر مرکوز ہیں جہاں فیفا ورلڈ کپ 2026ء کا فائنل میچ ارجنٹائن اور اسپین کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ اس تقریب میں امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کی شرکت متوقع ہے جو فاتح ٹیم کو ذاتی طور پر ٹرافی پیش کر سکتے ہیں۔
اگرچہ میزبان ممالک کے سربراہان کا فائنل میں شرکت کرنا ایک معمول ہے، تاہم گذشتہ صدی کے دوران بعض رہنماؤں کی شرکت نے ان کی سیاسی صورتحال کے باعث کافی تنازعات کو جنم دیا ہے۔
مسولینی اور سنہ 1934ء کا ورلڈ کپ
سنہ 1934ء میں اٹلی میں فسطائی نظام کے دوران پہلی بار ورلڈ کپ کا انعقاد ہوا۔ فائنل میں اٹلی اور چیکوسلوواکیہ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں اور 50 ہزار شائقین موجود تھے۔ اس موقع پر اطالوی ڈکٹیٹر بینیٹو مسولینی اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ ناقدین کا ماننا ہے کہ فسطائی نظام نے اس ٹورنامنٹ کو پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا۔ کچھ ذرائع کے مطابق اطالوی کھلاڑیوں اور حکام پر دباؤ ڈالا گیا تھا تاکہ وہ رومن سلطنت کے دور کی طرح کھیل میں بھی اپنی برتری ثابت کریں۔ فائنل میں اٹلی نے فتح حاصل کی اور مسولینی نے ٹرافی دینے کی تقریب میں شرکت کی۔
ملکہ ایلزبتھ دوم اور سنہ 1966ء کا ورلڈ کپ
سنہ 1966ء میں انگلینڈ میں منعقدہ آٹھویں ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ اور مغربی جرمنی کا مقابلہ تھا۔ 30 جولائی سنہ 1966ء کو ویمبلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس فائنل میں ملکہ ایلزبتھ دوم نے ذاتی طور پر شرکت کی اور فاتح ٹیم کو اعزاز سے نوازا۔ ایک تاریخی تصویر میں ملکہ انگلینڈ کے کپتان بوبی مور کو ٹرافی پیش کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
ارجنٹائن کے صدر اور سنہ 1978ء کا ورلڈ کپ
سنہ 1978ء میں ارجنٹائن میں گیارہواں ورلڈ کپ منعقد ہوا جو اپنی تاریخ میں بہت سے شکوک و شبہات کا شکار رہا۔ فائنل میں ارجنٹائن نے نیدرلینڈز کو شکست دے کر ٹرافی جیتی۔ اس موقع پر ارجنٹائن کے صدر جارج رافیل وڈیلا ذاتی طور پر اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ ان کی شرکت پر شدید تنقید کی گئی کیونکہ اس وقت ان کا ملک اس نام نہاد "گندی جنگ" کی زد میں تھا جس کے دوران ان کی حکومت نے 20 ہزار سے زائد مخالفین کو اغوا کر کے قتل کر دیا تھا یا وہ پراسرار طور پر غائب ہو گئے تھے۔
سنہ 1994ء اور سنہ 1998ء کے ورلڈ کپ
سنہ 1994ء میں امریکہ میں منعقدہ ورلڈ کپ کے افتتاحی تقریب میں صدر بل کلنٹن نے شرکت کی لیکن فائنل سے غائب رہے۔ فائنل میں ان کے نائب آل گور نے برازیل کو ٹرافی پیش کی۔ جبکہ سنہ 1998ء کے ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانسیسی صدر جیک شیراک موجود تھے۔ برازیل کے خلاف فرانس کی تین صفر سے کامیابی کے بعد بہت سے فرانسیسی شہریوں نے صدر شیراک کو ٹیم کے لیے خوش قسمتی کی علامت قرار دیا تھا۔