قاہرہ میں بم دھماکہ، بس تباہ، 5 افراد زخمی
بس جامعہ الازہر کے قریب ضلع نصر میں دھماکے کا نشانہ بنی
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں جمعرات کی صبح ہونے والے بم دھماکے میں ایک بس تباہ جبکہ کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
سکیورٹی حکام کے مطابق دھماکہ جامعہ الازہر کے قریب پیش آیا جب ایک بس قاہرہ کے مشرقی ضلع نصر میں سے گذر رہی تھی۔ ''العربیہ'' سے بات کرتے ہوئے سکیورٹی حکام کا کہنا تھا '' ابھی اس بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ دھماکے کا سبب بننے والا بم بس میں نصب کیا گیا تھا یا نہیں۔''
یہ دھماکہ منصورہ شہر میں وزارت داخلہ کی عمارت میں ہونے والے خوفناک بم دھماکے کے دو دن بعد ہوا ہے۔ منصورہ دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
جولائی میں منتخب صدر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد مصر مسلسل بدامنی کی زد میں ہے۔ اس بد امنی کے دوران سینکڑّوں افراد مارے جا چکے ہیں۔ عبوری حکومت نے اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے بعد اس کے مظاہروں پر بھی پابندی عاید کر دی ہے۔
-
قاہرہ میں وزارت دفاع کے باہر طلبہ مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ
پولیس اور طلبہ میں جھڑپیں،مظاہروں پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی جاری
مشرق وسطی -
مصری فورسز نے قاہرہ کے نزدیک کار میں نصب بم ناکارہ بنا دیا
نامعلوم افراد فوج کے ملکیتی پٹرول اسٹیشن کے نزدیک کار کھڑی کرکے لاپتا
مشرق وسطی -
شمالی قاہرہ میں گرجا گھر پر حملہ، تین ہلاک اٹھارہ زخمی
حملے کا نشانہ بننے والے شادی کی تقریب کے بعد چرچ سے باہر آ رہے تھے
مشرق وسطی -
مصری سلامتی کیلیے جان قربان کرنے کو تیار ہیں: سیسی
سینائی سے دس فوجیوں کی میتیں قاہرہ پہنچنے پر ٹی وی خطاب
مشرق وسطی