مغربی کنارے میں یہودیوں کے لیے 381 نئے مکانوں کی منظوری
اسرائیل فلسطینی اتھارٹی سے امن مذاکرات کے ساتھ قبضہ گیری کی پالیسی پر عمل پیرا
اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے لیے تین سو اکیاسی نئے مکانوں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔
اسرائیل میں یہودی آبادکاری کی مخالف تنظیم اب امن (پیس نو) کے ترجمان لائرآمیہائی نے منگل کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ ''اسرائیلی وزارت دفاع کے تحت کام کرنے والی سول انتظامیہ نے مغربی کنارے میں قائم یہودی بستی گیوات زیف میں تین سو اکیاسی اضافی یونٹوں کی تعمیر کا منصوبہ شائع کیا ہے''۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ''آخری مرتبہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بعد سے یہ تیسرا موقع ہے کہ اسرائیلی حکومت نے نئے مکانوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی ہے''۔
اسرائیل نے امریکا کی ثالثی میں فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ جاری مذاکرات کے تحت 31 دسمبر کو چھبیس فلسطینی قیدیوں کو جیلوں سے رہا کیا تھا۔اسرائیلی حکومت نے 6 جنوری کو دوسو بہتر نئے مکانوں کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔
چار روز بعد اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس اور دریائے اردن کے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے لیے اٹھارہ سو سے زیادہ نَئے مکانات کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔اس کے تحت مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں 1076 اور غرب اردن میں 801 نئے مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ امن مذاکرات کو مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی توسیع کے لیے ایک ''کور'' کے طور پر استعمال کررہا ہے۔
تنظیم آزادیٔ فلسطین (پی ایل او) کے مذاکراتی مشیر ژاوئیر ابو عید نے اگلے روز العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ''اسرائیل کی جانب سے یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھنے سے اس کی عدم سنجیدگی ظاہر ہوتی ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ تنازعے کا دوریاستی حل نہیں چاہتا ہے''۔
متعدد یورپی ممالک نے اسی ماہ اپنے دارالحکومتوں میں متعین اسرائیلی سفیروں کو طلب کر کے ان سے فلسطینیوں کی سرزمین ہتھیانے اور اس پر یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھنے پر احتجاج کیا تھا لیکن انتہا پسند صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے یورپی ممالک کے اس اقدام کو ''منافقانہ'' قراردیا ہے۔واضح رہے کہ عالمی برادری 1967ء کی جنگ میں قبضہ میں لیے گئے فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کی جانب سے یہودی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قراردیتی ہے۔
-
یہودی بستیاں مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں: یورپی یونین
"اسرائیل مقبوضہ فلسطینی شہروں میں توسیع پسندی روک دے"
مشرق وسطی -
غرب اردن کی 20 یہودی بستیاں اسرائیل کی ترجیحی امدادی فہرست میں شامل
واشنگٹن میں اسرائیل، فلسطین مذاکرات کی بحالی کے باوجود یہودی آباد کاری جاری
مشرق وسطی -
مشرقی بیت المقدس میں 1000 یہودی بستیاں تعمیر کرنے کا اسرائیلی منصوبہ
جان کیری کے دورے اور مشرق وسطی امن عمل شروع کرنے کی کوششوں کے بعد
مشرق وسطی -
نئی یہودی بستیاں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لئے خطرہ قرار
اسرائیل، فلسطینیوں کے 100 ملین ڈالرز فوری ادا کرے
مشرق وسطی -
اسرائیل نے غرب اردن میں نئی یہودی بستیاں قائم کرنے کا اعلان کر دیا
یو این میں فلسطینی ریاست کو مبصر کا درجہ ملنے کا ردعمل
مشرق وسطی -
اسرائیل یہودی بستیاں منجمد کرے، پھر مذاکرات ہوں گے: محمود عباس
فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آبادکاری روکے بغیر مذاکرات ناممکن
مشرق وسطی