شامی صدر کا کزن باغیوں کے خلاف لڑائی میں ہلاک
ترکی کی سرحد کے نزدیک صوبہ اللاذقیہ میں باغیوں اور شامی فوج میں شدید جھڑپیں
شامی فوج کے اعلیٰ عہدے دار اور صدر بشارالاسد کے کزن ہلال الاسد ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع صوبے اللاذقیہ میں باغی جنگجوؤں کے خلاف لڑائی کے دوران مارے گئے ہیں۔
شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کی اطلاع کے مطابق ہلال الاسد شمال مغربی صوبہ اللاذقیہ میں نیشنل ڈیفنس پیراملٹری فورس کے سربراہ تھے اور وہ سرحدی قصبے کسب میں اتوار کو باغیوں کے خلاف شدید جھڑپوں میں کام آ گئے ہیں۔
نیشنل ڈیفنس فورس نیم فوجی دستوں پر مشتمل ہے اور یہ ملیشیا صدر بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے محاذآراء باغی جنگجوؤں کی سرکوبی کے لیے بنائی گئی تھی۔شامی صدر نے کسی اور کے بجائے اپنے چچا زاد کو اس کی کمان سونپی تھی۔
برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے مطابق ہلال الاسد اپنے سات جنگجوؤں سمیت النصرۃ محاذ اور دوسرے اسلامی جنگجو گروپوں کے ساتھ لڑائی میں ہلاک ہوئے ہیں۔شامی باغیوں نے گذشتہ جمعہ کو فوج کے ساتھ شدید لڑائی کسب کے بیشتر حصے کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔تین جہادی گروپوں کی جانب سے اللاذقیہ میں شامی فوج کے خلاف حملوں کے آغاز کے بعد سے وہاں شدید لڑائی ہورہی ہے اور اس میں اب تک دونوں متحارب دھڑوں کے اسّی جنگجو مارے جاچکے ہیں۔
قبل ازیں ترکی نے شام کے ایک جنگی طیارے کو سرحدی علاقے میں مار گرایا تھا۔شامی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس طیارے کو کسب میں باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران طیارہ شکن ہتھیار سے نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ ترک وزیراعظم رجب طیب ایردوآن نے شامی طیارہ مارگرانے پر فوج کو مبارک باد دی ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر مستقبل میں ترکی کی سرحدی خلاف ورزی کی گئی تو اس پر اسی طرح سخت ردعمل کا اظہار کیا جائے گا۔
-
شام میں باغیوں کے درمیان باہمی لڑائی میں 700 ہلاکتیں
وسطی شہر حمص میں شامی فوج کی گولہ باری سے 20 سے زیادہ افراد مارے گئے
مشرق وسطی -
شام: القاعدہ سے لڑائی میں 85 شہریوں سمیت 500 ہلاک
مرنے والوں میں 240 باغی اور 157 اسلام پسند شامل ہیں
مشرق وسطی -
شام میں ائیر بیس پر قبضے کی لڑائِی، 19 باغی ہلاک
باغیوں نے دیر الزور ائیر بیس سے ملحق گاوں پر قبضہ کر لیا
مشرق وسطی -
شام میں جاری لڑائی میں حزب اللہ کے 75 جنگجو مارے گئے
لبنانی تنظیم کے جنگجو شامی فوج کے شانہ بشانہ باغیوں سے لڑرہے ہیں
مشرق وسطی -
دمشق ائیر پورٹ کے نزدیک جھڑپوں میں 35 فوجی ہلاک
شام کے بڑے شہروں میں سرکاری فوج اور باغیوں میں شدید لڑائی
صفحة اول -
شام سرحدی گذرگاہ پر کنٹرول کے لیے لڑائی، 16 فوجی، 10 باغی ہلاک
ترکی کے سرحدی علاقے کی جانب مہاجرین کی آمد کا سلسلہ جاری
مشرق وسطی