شام: صدارتی امیدواروں کی 21 اپریل سے رجسٹریشن کا آغاز
پارلیمان آیندہ سوموار کو صدارتی انتخاب کے لیے تاریخ کا اعلان کرے گی
شام میں آیندہ صدارتی انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لینے والوں کی رجسٹریشن کا آیندہ ہفتے سے آغاز ہوگا۔
شام کے ایک سرکاری ذریعے نے فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کو جمعرات کو بتایا ہے کہ سوموار 21 اپریل سے عوامی کونسل (پارلیمان) صدارتی امیدواروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کرے گی اور اسی روز وہ اپنے اجلاس کے بعد صدارتی انتخابات کی تاریخ کا بھی اعلان کرے گی۔
بشارالاسد کی موجودہ صدارتی مدت 17 جولائی کو ختم ہوجائے گی۔وہ آیندہ صدارتی انتخاب میں بھی مضبوط امیدوار ہوں گے اور توقع ہے کہ وہ کسی اور موثر امیدوار کی عدم موجودگی میں بآسانی سات سال کے لیے دوبارہ صدر منتخب ہو جائیں گے۔
شامی روزنامے الوطن نے اپنی منگل کی اشاعت میں اطلاع دی تھی کہ پارلیمان کے اسپیکر محمد جہاد لہام آیندہ ہفتے ملک میں صدارتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان ؛کریں گے۔شام میں جاری خانہ جنگی کے باوجود جون میں نئے صدارتی انتخابات متوقع ہیں۔
امریکا کا کہنا ہے کہ بشارالاسد کا شام کے مستقبل میں کوئی کردار نہیں ہوسکتا ہے جبکہ شامی حزب اختلاف نے حکومت کے ساتھ مزید بات چیت اور تین سال سے جاری بحران کے حل کے لیے کسی حتمی معاہدے سے قبل بشارالاسد کی رخصتی کی شرط عاید کررکھی ہے۔
شام کے لیے عرب لیگ اور اقوام متحدہ کے مشترکہ ایلچی الاخضر الابراہیمی سمیت عالمی برادری نے اسد حکومت کی جانب سے صدارتی انتخابات کے منصوبے پر تنقید کی ہے جبکہ سعودی وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل کا کہنا ہے کہ شامی رجیم کی جانب سے صدارتی انتخابات کے انعقاد کے اعلان سے جنیوا اول کانفرنس کے مطابق بحران کے پُرامن حل کے لیے عرب اور عالمی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔
-
امریکا: بشارالاسد کے دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے کی مخالفت
شامی صدر اپنے عوام پر ہر طرح کا حق حکمرانی کھو چکے ہیں: ترجمان محکمہ خارجہ
مشرق وسطی -
بشارالاسد کا پہلی مرتبہ جنگ زدہ شہر کا دورہ
شامی صدر دمشق کی حد تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں
مشرق وسطی -
بشارالاسد بحران کے حل کے لیے تیار نہیں: جان کیری
شامی صدر نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے:'العربیہ' سے خصوصی انٹرویو
بين الاقوامى -
بشار الاسد شامی مسئلے کے سیاسی حل میں رکاوٹ ہیں: فرانسیسی صدر
سعودی عرب، مشرق وسطی میں فرانس کا 'اہم پارٹنر' ہے
مشرق وسطی -
میرے صدارتی امیدوار ہونے کی راہ میں کوئی امر مانع نہیں: بشار الاسد
امن مذاکرات پر شامی صدر کے شدید تحفظات
مشرق وسطی -
بشار الاسد اگلے سال تک صدر رہیں گے: شامی وزیر اطلاعات
ان جیسا کوئی اور لیڈر نہیں ہے، لیکن مینڈیٹ ختم ہونے والا ہے
مشرق وسطی