''ہم قابضین کے ساتھ اکٹھے نہیں رہ سکتے'': خالد مشعل
''یہودیوں، عیسائیوں، عربوں اورغیرعربوں کے ساتھ اکٹھا رہنے کو تیار ہیں''
حماس کے سربراہ خالد مشعل نے اسرائیل سے غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ فلسطینی اپنے ہمسایوں کے ساتھ قبضے کی حالت میں نہیں رہ سکتے ہیں۔
اںھوں نے یہ بات امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کے ساتھ انٹرویو میں کہی ہے۔''فیس دا نیشن'' پروگرام میں ان کے اس انٹرویو کے کچھ حصے اتوار کو نشر کیے گئے ہیں اور سوموار کو یہ مکمل نشر کیا جائے گا۔
ان سے سی بی ایس نیوز کے معروف انٹرویور چارلی روز نے سوال کیا کہ ''کیا وہ اسرائیلیوں کے ساتھ امن سے رہنے کی پیشین گوئی کرسکتے ہیں؟'' تو ان کا جواب تھا:''یہ تو مستقبل میں قائم ہونے والی فلسطینی ریاست ہی صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرسکتی ہے''۔
چارلی روز کے صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے سے متعلق بار بار کُریدنے پر خالد مشعل نے واضح کیا کہ ''ہم جنونی نہیں ہیں ،ہم بنیاد پرست بھی نہیں۔ہم یہودیوں سے اس لیے نہیں لڑرہے ہیں کہ وہ یہودی ہیں۔ہم کسی بھی اور نسل سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ نہیں لڑتے ہیں بلکہ ہم قابضین کے خلاف لڑرہے ہیں''۔
حماس کے سربراہ نے کہا کہ ''میں یہودیوں ،عیسائیوں ،عربوں اور غیر عربوں کے ساتھ اکٹھا رہنے کو تیار ہوں لیکن میں قابضین کے ساتھ رہنے کے لیے تیار نہیں ہوں''۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا فلسطینی اسرائیل کو صہیونی ریاست کے طور پر تسلیم کرسکتے ہیں؟ خالد مشعل نے اس کے جواب میں حماس کے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ ''ان کی جماعت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی ہے''۔
اںھوں نے واضح کیا کہ ''جب ہماری فلسطینی ریاست قائم ہو گی تو پھر یہ فلسطینی ریاست اپنی پالیسیوں کا فیصلہ کرے گی۔آپ مجھ سے مستقبل کے بارے میں سوال نہیں کرسکتے اور میں نے آپ کو جواب دے دیا ہے مگر جب فلسطینیوں کی قبضے سے آزاد ریاست ہوگی تو وہ اپنی بات کرنے کے قابل ہوں گے''۔
قبل ازیں حماس نے اسرائیل کے ساتھ اتوار کی دوپہر سے چوبیس گھنٹے کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے لیکن اس کے باوجود غزہ کی پٹی میں لڑائی جاری ہے اور اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو اپنے زمینی اور فضائی حملوں میں نشانہ بنا رہی ہے۔جنگ پسند اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ان کی فوج حماس کے سرنگوں کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے لیے کارروائی جاری رکھے گی۔
-
جنگ بندی: پہلےغزہ کا محاصرہ ختم کریں، حماس کی شرط
ہم ان کے فوجی، وہ ہمارے شہری مار رہے ہیں: خالد مشعل
مشرق وسطی -
خالد مشعل کی دورہ مصر سے معذرت
"فائر بندی کے بارے میں ہمارا موقف واضح ہے"
مشرق وسطی -
قطر:محمود عباس/ خالد مشعل ملاقات، مفاہمتی معاہدہ زیر بحث
قاہرہ میں جنوری 2013 کے بعد یہ پہلی ملاقات ہے
مشرق وسطی -
بشار الاسد کے دباؤ نے ہمیں شام سے بیدخلی پر مجبور کیا: خالد مشعل
شامی بحران پر اصولی موقف کی سزا، ایران نے ماہانہ 22 ملین ڈالرز امداد روک دی
مشرق وسطی -
خالد مشعل چوتھی مرتبہ پولٹ بیورو حماس کے سربراہ بن گئے
فلسطینی رہنما کے اخوان المسلمون سے گہرے روابط ہیں
مشرق وسطی -
خالد مشعل کا 45 سال کے بعد فلسطینی سر زمین پر پہلا قدم
حماس کے سربراہ کا غزہ آمد پر شاندار استقبال
مشرق وسطی