اسرائیل میں 16 ہزار ریزرو فوجیوں کو تیار رہنے کا حکم
اسرائیل نے غزہ کی جنگ میں جھونکنے کے لیے اپنی ریزرو فوج کے سولہ ہزار مزید اہلکار طلب کر لیے ہیں۔ فوجی ترجمان کے مطابق اس کے بعد آٹھ جولائی سے جاری غزہ کے خلاف کھلی صہیونیت جارحیت میں شامل فوجیوں کی تعداد 86 ہزار ہو گئی ہے۔
اسرائیلی جنرل پبلک ریڈیو نے فوج کی خاتون ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ سیکیورٹی کابینہ نے بدھ کی رات اپنے پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس کے بعد بتایا کہ 'کیبنٹ' نے حماس کے دہشت گرد اہداف کے خلاف حملے اس وقت تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جب تک غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر حملوں کے لئے استعمال ہونے والی سرنگوں کو ختم نہیں کر دیا جاتا۔
ریڈیو نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی کابینہ کا ایک اور اجلاس جمعرات کو بعد از دوپہر ہو رہا ہے جس میں آٹھ اہم وزراء شریک ہوں گے۔ غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائی کے نگران جنرل کا کہنا تھا کہ 'سرنگوں کا خاتمہ اب دنوں کی بات رہ گیا ہے۔'
-
حماس نے لبنانی تنظیم حزب اللہ سے مدد مانگ لی
اسرائیل کے خلاف مل کر لڑ سکتے ہیں: موسی مرزوق
مشرق وسطی -
امریکا نے اسرائیل کی عدیم المثال مدد کی ہے: امریکی ترجمان
'جان کیری کو حماس کا حمایتی قرار دینا جارحیت ہے'
بين الاقوامى -
"مسلسل وارننگ کے باوجود غزہ اسکول پر بمباری کی گئی"
اسرائیل، جبالیا میں قتل عام کا قصور وار ہے: اقوام متحدہ
مشرق وسطی -
چار گھنٹوں کی فائر بندی اسرائیلی ڈرامہ ہے: حماس
اسلامی تحریک مزاحمت"حماس" نے اسرائیلی فوج کی جانب سے انسانی ہمدردی کی ...
مشرق وسطی -
مزاحمت کاروں کے حملوں میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک
سرنگوں کے خاتمے تک بمباری جاری رکھیں گے: نیتن یاھو
مشرق وسطی -
فلسطینیوں پر تشدد کے الزام میں تین اسرائیلی گرفتار
اسرائیلی پولیس کے مطابق مشرقی بیت المقدس کی نفیہ یعقوب یہودی کالونی میں یہودی جھتے ...
مشرق وسطی