فائر بندی ختم کر کے اسرائیل نے غزہ پر بمباری شروع کر دی
غزہ میں 'العربیہ' کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی حکومت نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کو آگاہ کیا ہے کہ وہ جمعہ کو مقامی وقت صبح دس بجے انسانی بنیادوں پر نافذ العمل ہونے والی فائر بندی ختم کر رہا ہے۔
غزہ میں میڈیکل ذرائع کے مطابق اسرائیل نے فائر بندی ختم کرنے کا اعلان جنوبی غزہ میں اپنے ٹینک سے کی جانے والی گولا باری میں آٹھ فلسطینیوں کی شہادت کے بعد سامنے آیا۔
ابو یوسف النجار ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی شناخت سے متعلق کچھ نہیں کہا تاہم انہوں نے صرف اتنا بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد رفح کے جنوبی شہر کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی گولا باری کا نشانہ بنے۔
فلسطینیوں کے ہاتھوں غزہ میں ایک اسرائیلی فوجی کی گرفتاری کی اطلاعات کے بعد چھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اسرائیل نے درایں اثنا حماس پر فائر بندی معاہدہ توڑنے کا الزام عاید کیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا اور اقوام متحدہ کے دہلی سے جاری ہونے والے فائر بندی کا اعلان جمعہ کو صبح کو ہوا تھا جس میں اعلامیے کے بقول تمام فریقوں نے 72 گھنٹوں کے لیے غیر مشروط فائر بندی کا اعلان کیا تھا۔
-
اسرائيل اور حماس تين روزہ فائر بندی پر متفق
اطلاق مقامی وقت صبح آٹھ بجے سے ہو گا
مشرق وسطی -
شام: کردوں اور جہادیوں میں شدید لڑائی، 49 افراد ہلاک
حلب اور دیرالزور میں قبائلیوں کا داعش کے متعدد ٹھکانوں پر قبضہ
مشرق وسطی -
اسرائیل نواز ریلی کے موقع پر پیرس میں بلوا پولیس تعنیات
فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جمعرات کے روز اسرائیل کی حمایت میں نکالی جانے والی ...
بين الاقوامى