یہودی معبد پر راکٹ حملہ، ایک ہلاک تین زخمی
فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے داغے گئے راکٹ مقبوضہ فلسطینی شہر اشدود میں ایک یہودی معبد پر جا گرے جس کے نتیجے میں کم سے کم تین یہودی آباد کار زخمی ہوئے ہیں جبکہ ماٹر گولے کے ایک دوسرے حملے میں ایک یہودی بچہ بھی مارا گیا۔
اسرائیلی پولیس کے ترجمان میکی روزنفیلڈ نے بتایا کہ غزہ کی پٹی سے متعدد راکٹ فائر کیے گئے جن میں سے کچھ راکٹ اشدود شہر میں یہودی معبد کے قریب گرے جس کے نتیجے میں معبد سمیت متعدد مکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ راکٹ ایک ایسے وقت میں داغے گئے جب یہودی آباد کار ہفتے کی تعطیل کے موقع پر عبادت گاہوں کا رخ کرتے ہیں۔
اسرائیل کے ایک دوسرے سیکیورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی سے داغے گئے ایک مارٹر گولے کے پھٹنے سے ایک چار سالہ بچہ بھی ہلاک ہوا ہے۔
خیال رہے کہ آٹھ جولائی سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی فوج کی ننگی جارحیت کے نتیجے میں 400 کے قریب فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں جبکہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں کسی اسرائیلی بچے کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں حماس اور دوسرے مزاحمتی گروپوں کی جانب سے اسرائیلی علاقوں پر 12 راکٹ حملے کیے گئے تھے۔
-
غزہ: اسرائیل کے مخبر 18 فلسطینی موت سے ہم کنار
غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی سکیورٹی فورسز نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے ...
مشرق وسطی -
اسرائیل نے چار مزید فلسطیی شہید کر دیے
امریکا اور اتحادیوں کا غزہ میں پائیدارامن کے لیے صلاح مشورہ
مشرق وسطی -
اسرائیل قاتل ہے اس میں نہیں گاوں گی: ممتاز گلوکارہ
عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ اسرائیلی دہشت گردی پر ناراض
بين الاقوامى