شام : داعش کا 16 کرد دیہات پر قبضہ
شمالی صوبے حلب پر بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے کی پروازیں
دولتِ اسلامی عراق وشام( داعش ) نے امریکا کی جانب سے اپنے خلاف متوقع بڑی کارروائی سے قبل میدان جنگ میں اپنی پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے اور اس کے جنگجوؤں نے شام کے شمالی علاقے میں کردآبادی پر مشتمل سولہ دیہات پر قبضہ کر لیا ہے۔
برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے اطلاع دی ہے کہ شمالی صوبے حلب میں داعش نے یہ نئی فتوحات حاصل کی ہیں لیکن اس دوران حلب کے دوقصبوں پر ایک بغیر پائیلٹ جاسوس طیارہ بھی پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور یہ پہلے نہیں دیکھا گیا تھا۔
امریکی صدر براک اوباما نے گذشتہ ماہ شام کی فضائی حدود میں بغیر پائِیلٹ جاسوس طیاروں کی پروازوں کی اجازت دی تھی۔قبل ازیں شام کے شمال مشرقی صوبے الرقہ کی فضائی حدود میں ڈرونز کو پروازیں کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
داعش کے جنگجو الرقہ میں امریکا کے فضائی حملوں سے بچنے کے لیے زیرزمین چلے گئے ہیں اور اپنے اس مضبوط مرکز کی سڑکوں پر گشت کرتے نظر نہیں آرہے ہیں۔گذشتہ ہفتے صدر اوباما کی جانب سے عراق اور شام میں داعش کو فضائی حملوں میں نشانہ بنانے کے اعلان کے بعد سے انھوں نے خاموشی اختیار کرلی ہے اور ہنوز امریکا اور اس کے اتحادیوں کے فضائی حملوں کا توڑ کرنے کے لیے کوئی پالیسی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
البتہ انھوں نے عراق میں امریکا کے فضائی حملوں کا سامنا کرنے کے بعد اب اپنے بھاری ہتھیاروں کو چھوڑنا شروع کردیا ہے کیونکہ ان کے پاس موجود ہونے کی صورت میں وہ بآسانی ہدف بن جاتے ہیں۔وہ اب شہری علاقوں میں عام لوگوں کے ساتھ گھل مل رہے ہیں تا کہ وہ فضائی بمباری سے بچ سکیں۔وہ شام میں بھی اسی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔
-
شامی باغیوں کو مسلح کرنے کی منظوری
داعش کے خلاف لڑائی میں برّی فوج نہیں بھیجیں گے: صدر اوباما
بين الاقوامى -
ایک ہزار ترک داعش میں شامل، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
صدر طیب ایردوآن کی طرف سے امریکی اخبار پر سخت تنقید
بين الاقوامى -
قطر دہشت گرد تنظیموں کی حمایت نہیں کرتا:شیخ تمیم
داعش کی ماضی میں کبھی حمایت کی اور نہ آیندہ کریں گے
بين الاقوامى -
داعش نے شامی فوج کا جنگی طیارہ مار گرایا
دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کے جنگجوؤں نے شمالی شہر الرقہ میں شامی فوج کا ایک ...
مشرق وسطی -
بغداد کے قریب بھی داعش پر امریکی بمباری
عراقی دارالحکومت کے قریب پہلی مرتبہ فضائی کارروائی کی گئی
مشرق وسطی -
شام داعش پر فضائی حملوں میں مزاحم نہ ہو: امریکی انتباہ
مزاحمت شامی فضائی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے لیے خطرہ ہو گی
مشرق وسطی