اسرائیلی ڈرون طیارہ لبنان میں گر گیا، اسرائیل خاموش

رواں سال میں یہ دوسرا ڈرون گرا ہے، پہلا فروی میں گرا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیل کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ ہفتے کے روز لبنان کے سرحدی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ رواں سال کے دوران یہ دوسرا اسرائیلی ڈرون ہے جو لبنانی علاقے پر پرواز کے دوران گرا ہے۔

فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنانی فوجی اس علاقے میں موجود ہیں، جہاں اسرائیلی ڈرون طیارہ گرا ہے۔ اس طیارے کی تباہی کے بارے میں ابھی تک اسرائیل کی طرف سے تردید یا تصدیق پر مبنی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی اس نوعیت کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ سات ماہ قبل ایک اسرائیلی ڈرون بلیو لائن پر گرا تھا۔ بلیو لائن لبنان اور اسرائیل کے درمیان اقوام متحدہ کی طرف سے کھینچی گئی لائن کو کہا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ نے یہ سرحدی نشان دہی سنہ 2000ء میں لبنانی علاقے پر 22 سالہ اسرائیلی قبضہ چھوڑنے کے بعد کی تھی۔ اس نشان دہی کے باوجود اسرائیل سرحدی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے۔

ماہ فروری میں گرنے والے اپنے ڈرون طیارے کا ملبہ اٹھانے کے لیے اسرائیلی فوجی لبنانی علاقے میں بھی گھس آئے تھے۔ جبکہ اسرائیلی طیارے لبنانی فضائی حدود میں اکثر پرواز کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں