حزب اللہ کے سربراہ اپنے حامیوں میں نمودار
لبنان کی طاقتور شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ شیخ حسن نصراللہ سوموار کی شب دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے میں نمودار ہوئے ہیں اور انھوں نے یوم عاشور کی تقریبات اور جلوسوں سے قبل اپنے ہزاروں حامیوں کے سامنے تقریر کی ہے۔
حزب اللہ کے ملکیتی ٹیلی ویژن چینل المنار پر شیخ حسن نصراللہ کی ویڈیو فوٹیج براہ راست نشر کی گئی ہے۔وہ جونہی سیاہ پگڑے پہنے اسٹیج پر نمودار ہوئے تو ان کے حامیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور نعرے بازی کی کیونکہ وہ حسن نصراللہ کی اس طرح عوام میں نموداری کی توقع نہیں کررہے تھے۔
اس موقع پر انھوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ ''ہمیں کسی دھمکی،کسی خطرے اور کسی چیلنج کا کوئی خوف نہیں ہے''۔انھوں نے اہل تشیع پر زوردیا کہ وہ یوم عاشور کے موقع پر ماتمی جلوسوں میں بڑی تعداد میں شرکت کریں۔حزب اللہ کے زیراہتمام منگل کو بیروت کے جنوبی علاقے میں ایک بڑا ماتمی جلوس نکالا جارہا ہے اور حسن نصراللہ اس ریلی سے ایک مرتبہ پھر خطاب کریں گے۔
شیعہ ملیشیا کے سربراہ بالعموم اپنے حامیوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے مخاطب ہوتے ہیں اور وہ اسرائیل کی جانب سے قاتلانہ حملے کے خوف سے براہ راست عوام میں نہیں آتے ہیں۔وہ اس سے پہلے آخری مرتبہ جولائی میں اپنے مداحوں کے درمیان دیکھے گئے تھے۔
حزب اللہ کے ہزاروں جنگجو اس وقت شام میں صدر بشارالاسد کی وفادار فورسز کے ساتھ مل کر باغی جنگجوؤں کے خلاف لڑرہے ہیں۔ حسن نصراللہ نے گذشتہ سال یوم عاشور کے موقع پر کہا تھا کہ ان کی تنظیم کے جنگجو اس وقت تک شام میں موجود رہیں گے جب تک صدر بشارالاسد کی فورسز کو باغیوں کے خلاف لڑائی میں ان کی خدمات درکار ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل سنی اور شیعہ مسلمانوں کو آپس میں لڑتے اور ایک دوسرے کو قتل کرتے ہوئے دیکھ کر خوش ہورہا ہے۔انھوں نے صدر بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے لیے شرطیں باندھنے والے عرب ممالک کو بھی خبردار کیا تھا کہ وہ آنے والے وقت میں غلط ثابت ہوں گے۔
واضح رہے کہ حزب اللہ کی شام میں عسکری مداخلت کی وجہ سے لبنان میں سخت کشیدگی پائی جارہی ہے کیونکہ ملک کے اہلِ سنت شام میں باغی جنگجوؤں کی حمایت کررہے ہیں جبکہ شیعہ تنظیم اسد حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔اہل تشیع اور اہل سنت کے درمیان اس آویزش کے ملکی سیاست پر بھی گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں اور سیاسی تناؤ کے اس ماحول میں مئی سے اب تک لبنان کے نئے صدر کا انتخاب عمل میں نہیں لایا جا سکا ہے۔
-
"بشار الاسد اور حزب اللہ شام میں فتح مند ہوں گے"
لبنان میں مزاحمت مخالف صدر قبول نہیں: حسن نصراللہ کا انتباہ
مشرق وسطی -
بشارالاسد کا اقتدار اب خطرے میں نہیں: حسن نصراللہ
شام کو تقسیم کرنے کی سازش بھی ناکام بنا دی ہے
مشرق وسطی -
لبنان :ٹی وی شو میں حسن نصراللہ کا مضحکہ اڑانے پر ہنگامے
شام میں حزب اللہ کی مداخلت پر طنزیہ تنقید،تنظیم کے حامیوں کے پروگرام مخالف مظاہرے
مشرق وسطی -
شامی حکومت سے کیمیائی ہتھیار حاصل نہیں کیے: حسن نصراللہ
مسئلے کا حل سیاسی ہے، شام پر قبضے کی کوشش غلط ہے
مشرق وسطی -
حزب اللہ نے تاخیر سے شام میں مداخلت کی ہے: حسن نصراللہ
امریکا اور اسرائیل شام سمیت پورے مشرق وسطیٰ کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں
مشرق وسطی -
لبنانی صدر کا شام میں حزب اللہ کے کردار پر انتباہ
شیعہ ملیشیا کے سربراہ حسن نصراللہ شامی عوام کے قاتل ہیں:ترجمان جیش الحر
مشرق وسطی