خلیفہ بغدادی کے حکم پر 56 داعشی جنگجو قتل
اربیل کے نواحی علاقے کوبر میں شکست کے ذمے داروں کو موت کا حکم
عراق اور شام میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامی (داعش) کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے حکم پر شمالی شہر اربیل کے نواح میں شکست کے بعد چھپن داعشی جنگجوؤں کو قتل کر دیا گیا ہے۔
العربیہ نیوز چینل نے کردستان جمہوری پارٹی کے شمالی شہر موصل میں ایک عہدے دار سعید مموزینی کے حوالے سے بتایا ہے کہ داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی نے کردستان کے علاقائی دارالحکومت اربیل کے جنوب میں واقع علاقے کوبر میں داعش کے جنگجوؤں کی شکست کے بعد اس کے ذمے داروں کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس عہدے دار کے بہ قول داعش کے ان جنگجوؤں کو موصل کے مشرق میں واقع علاقے النمرود میں فائرنگ کرکےموت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔انھوں نے مزید بتایا ہے کہ کرد ملیشیا البیش المرکہ اور داعش کے درمیان کوبر میں لڑائی میں ان کے تین سو جنگجو مارے گئے تھے اور البیش المرکہ کے ڈیڑھ سو ارکان ہلاک ہوئے تھے۔
-
شام میں داعش کے جنگجوئوں میں پھوٹ پڑ گئی
شدت پسند عہدوں کے لیے ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگے
مشرق وسطی -
امریکی اتحادیوں کے داعش پر 27 فضائی حملے
عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا
بين الاقوامى -
عراق میں ایرانی آپریشنل کمانڈر داعش کے حملے میں ہلاک
ایران کی پاسداران انقلاب کے مقرب ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ عراق کے شہر سامراء ...
مشرق وسطی -
پیرس: کوشراسٹور پر حملہ آور کولیبالی داعش کا رکن
پیرس میں ایک خاتون پولیس افسر کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے اور یہود کے ملکیتی سپر ...
بين الاقوامى -
داعش کا پرچم جلانے کی پاداش میں 170 عراقی یرغمال
شدت پسند تنظیم دولت اسلامی’داعش‘ کے جنگجوئوں نے شمالی عراقے کے مغربی ...
مشرق وسطی -
موصل: امریکی بمباری، داعش رہنما سمیت پندرہ جنگجو ہلاک
داعش رہنما محمد صالح السویدی ایک اہم اجلاس میں موجود تھے
مشرق وسطی