یمنی صدر حوثی نظر بندی توڑ کر عدن روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

العربیہ نیوز چینل کے مطابق یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی نے ہفتے کے روز حوثی باغیوں کی جانب سے عائد نظر بندی کو توڑتے ہوئے یمنی دارالحکومت صنعاء سے باہر نکل گئے۔ ہادی کو کئی ہفتے قبل حوثی باغیوں نے استعفے کے بعد صدارتی محل ہی میں نظر بند کردیا تھا۔

حوثی ملیشیا کے جنگجوئوں نے ہفتے کے روز کئی ہفتوں کے محاصرے کے بعد یمنی صدر کی خالی رہائشگاہ پر دھاوا بول دیا۔

منصور ہادی صنعاء سے نکل کرعدن کے علاقے خور ماکاسار میں موجود اپنے گھر میں پہنچ گئے ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے کہ جب اقوام متحدہ کے سفیر جمال بن عمر کے مطابق یمنی سیاسی جماعتیں حوثی باغیوں کے صنعاء میں قبضے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کے لئے معاہدہ طے کرنے کے قریب ہیں۔

حوثیوں نے ماہ ستمبر میں صنعاء پر قبضہ کرلیا تھا اور پارلیمان کو تحلیل کرکے حکومت اور آئین کو معطل کردیا تھا۔ صنعاء میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال کے باعث متعدد عرب اور مغربی ممالک نے اپنے سفارتخانے بند کردئیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں