حزب اللہ کے متعدد بار رفیق حریری پر قاتلانہ حملے
لبنان کے سابق وزیراعظم فواد السنیورہ نے انکشاف کیا ہے کہ اہل تشیع مسلک کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے سابق [مقتول] وزیراعظم رفیق حریری کو قتل کرنے کے لیے ان پر کئی بار قاتلانہ حملے کیے۔
العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رفیق حریری قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے بین الاقوامی ٹریبونل کے سامنے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے فواد سنیورہ نے کہا کہ انہیں کئی بار رفیق حریری نے خود بتایا کہ حزب اللہ ان پر متعدد مرتبہ قاتلانہ حملے کرچکی ہے۔
سنیورہ کا کہنا تھا کہ مقتول وزیراعظم رفیق حریری کا ایک "قابل اعتماد" ساتھی ہونے کے ناطے میرے پاس ان کے کئی اہم راز ہیں۔ انہی میں حزب اللہ کی جانب سے ان پر قاتلانہ حملوں کا بیان بھی شامل ہے جس کا اظہار انہوں نے اپنے قتل سے قبل کیا تھا۔
انہوں نے رفیق حریری کے شامی حکومت کے ساتھ تعلقات پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا رفیق حریری جب وزیراعظم تھے اس وقت لبنانی سیکیورٹی ادارے لبنان کی سیاست پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرتے رہے۔
-
رفیق حریری کی اسد خاندان سے ملاقاتوں کے چشم کشا انکشافات
لبنان کے سابق مقتول وزیراعظم رفیق حریری کی شام کے سابق صدر حافظ الاسد اور ان کے ...
مشرق وسطی -
حزب اللہ حریری کے قاتل ہمارے حوالے کرے: سعد
لبنان کے سابق وزیراعظم سعد حریری نے شیعہ ملیشیا حزب اللہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ...
مشرق وسطی -
حریری کیس: صحافی کیخلاف توہین عدالت نوٹس کی سماعت
پیشے کا تقاضہ نبھایا، انصاف ہمارا حق نہ چھینے: کرم الحیات
مشرق وسطی