اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی کاشت کار زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شمالی قصبے جبالیا میں فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی کاشت کار زخمی ہوگئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق غزہ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ خان یونس سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینی شہری اس وقت زخمی ہوگئے جب وہ اپنے گندم کے کھیتوں میں کاشت کاری میں مصروف تھے کہ ان پر صہیونی فوجیوں نے فائرنگ کردی۔

ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے دونوں نوجوان فائرنگ کے وقت کھیت نہیں بلکہ کاشت کاری کے لیے استعمال ہونے والے ایک ٹریکٹرمیں بیٹھے تھے۔

قبل ازیں جمعہ کے روز بھی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سےشمالی غزہ میں ایک فلسطینی لڑکا سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں