دو ہفتوں کے دوران شام میں حزب اللہ کے 100 جنگجو ہلاک
شام میں صدر بشارالاسد کی وفاداری میں پچھلے چار سال سے مسلسل باغیوں کے خلاف جنگ لڑنے والی لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو بھی سرکاری فوج کی طرح بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے دو ہفتوں میں حزب اللہ کے ایک سو جنگجو مارے گئے ہیں جس کے بعد شام میں تنظیم کے ہلاک ہونے والے کل ارکان کی تعداد 2000 سے تجاوز کرگئی ہے۔
اسرائیل کے ایک عبرانی اخبار "یدیعوت احرونوت" نے شامی فوج کے ایک سینیر افسر کے حوالے سے بتایا ہے کہ حالیہ دو ہفتوں میں لبنان اور شام کی سرحد پر واقع القلمون قصبے میں النصرہ فرنٹ اور دوسرے شامی گروپوں کے خلاف لڑائی میں حزب اللہ کے ایک سو جنگجو ہلاک ہوئے۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق فوجی عہدیدار کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی جانب سے بار بار شامی صدر بشارالاسد کی حمایت میں لڑنے کے لیے عوام کو ترغیب دینے کے بیانات دراصل مقتولین کے اہل خانہ کی جانب سے سامنے آنے والے دبائو کو کم کرنے کی کوشش ہیں۔
ماہرین کا خیال ہے کہ شام میں حزب اللہ اور اس کے حامی جنگجوئوں کو اس وقت اسی حکمت عملی کا سامنا ہے جس کا مظاہرہ حزب اللہ اسرائیلی فوج کے ساتھ مختلف لڑائیوں میں کرچکی ہے۔ شامی اپوزیشن کے گروپ اچانک حملے بند کردیتے ہیں اور پھرکلاسیکی انداز میں دوبارہ کارروائیاں کرکے حزب اللہ کو غیرمعمولی جانی نقصان سے دوچار کرتے ہیں۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق شامی فوجی افسر کا کہنا ہے کہ عراق اور ایران سے ہزاروں کی تعداد میں جنگجو شام پہنچ رہے ہیں جہاں وہ شامی فوج کے ساتھ مل کر باغیوں کی سرکوبی میں مصروف عمل ہیں۔
اسرائیل میں بعض دوسرے ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شام میں کمزور ہوتی اسد رجیم کے نتیجے میں حزب اللہ خود کو سخت دبائو میں محسوس کررہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حزب اللہ نے شام میں اپنے جنگجوئوں کی تعداد بڑھا کر آٹھ ہزار تک پہنچا دی ہے۔
-
لبنانی قصبے پر النصرہ فرنٹ کا حملہ، متعدد حزب اللہ جنگجو ہلاک
لبنان کی شام سے متصل سرحد کے قریب واقع جرود عرسال قصبے میں شدت پسند تنظیم النصرہ ...
مشرق وسطی -
"ایران بشار الاسد کو بچانے کے لیے 50 ہزار جنگجو فراہم کرے"
سقوط دمشق نوشتہ دیوار دکھائی دیتا ہے: انصار حزب اللہ
بين الاقوامى -
حزب اللہ کے حامیوں کو شامی سرحد پر جمع ہونے کی ہدایت
لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ نے اپنے جنگجوؤں کو شام کی سرحد سے متصل شورش زدہ ...
مشرق وسطی