داعش نے شام میں ترکی سے متصل شہر پر دوبارہ قبضہ کرلیا
شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام "داعش" نے شمالی شام میں ترکی کی سرحد سے متصل دفاعی اہمیت کے حامل تل ابیض شہر پر حملہ کر کے اس کے مشرقی حصے پر دوبارہ قبضہ کرتے ہوئے کرد جنگجوئوں کو وہاں سے نکال باہر کیا ہے۔
انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے "آبزویٹری" کے مطابق داعش کے شدت پسندوں نے منگل کے روز تل ابیض پر دوبارہ یلغار کی اور کرد جنگجوئوں کو پسپائی پر مجبور کردیا گیا۔
آبزویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے خبر رساں ایجنسی "اے ایف پی" کو بتایا کہ داعش کے جنگجوئوں نے منگل کو تل ابیض پر دوبارہ حملہ کیا اور شہر کے مشرقی حصے میں گھمسان کی لڑائی کے بعد وہاں سے کرد جنگجوں کو نکال باہر کیا ہے۔ داعشی جنگجوئوں نے شہر کی مشرقی کالونی الفوقانی سمیت کئی اہم قصبوں پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ شمالی شام کی الرقہ گورنری میں ترکی سے متصل تل ابیض نہایت اہمیت کا حامل شہر ہے۔
قبل ازیں 16 جون کو کرد جنگجوئوں کی نمائندہ تنظیم "حمایت الشعب" نے ایک کارروائی میں تل ابیض سے داعش کو نکال دیا تھا۔ کرد جنگجوں کو تل ابیض میں شکست ایک کاری ضرب تھی کیونکہ تل ابیض پر کردوں کے قبضے نے علاقے میں داعش کی اسلحہ کی سپلائی لائن کاٹ دی تھی۔
انسانی حقوق کے مندوب رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ شہر کے مشرقی حصے میں اب بھی داعش اور کرد جنگجوئوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ کرد جنگجو داعش کی پیش قدمی روکنے کے لیے پوری قوت کا استعمال کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ داعشی جنگجوئوں نے گذشتہ جمعرات کو کرد اکثریتی شہر کوبانی پر بھی دوبارہ حملہ کیا تھا جس میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس موقع پر داعش نے ایک نئی جنگی چال چلتے ہوئے اپنے جنگجو حمایت الشعب کی وردیوں میں کرد جنگجوئوں میں داخل کردیے تھے جنہوں نے مخالفین میں گھستے ہی دھماکے کردیے۔ تاہم کرد جنگجوئوں نے داعش کی کوبانی پر قبضہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔ لڑائی میں کم سے کم 200 افراد مارے گئے تھے جن میں سے بیشتر خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
-
شام میں پہلی مرتبہ، داعش نے دو عورتوں کے سرقلم کردیے
مقتولہ عورتوں اور ان کے خاوندوں پر لوگوں پر جادو کرنے کا الزام تھا
مشرق وسطی -
"داعش برطانیہ میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہی ہے"
شدت پسند مغرب کے لیے حقیقی خطرہ ہیں: ڈیوڈ کیمرون کا انتباہ
بين الاقوامى -
ترکی : صوبہ کیلیس میں داعش کے 12 ارکان گرفتار
ترکی کے جنوب وسطی صوبے کیلیس میں حکام نے دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کے بارہ ...
بين الاقوامى -
کرد جنگجوئوں نے داعش کو کوبانی سے بھگا دیا
شام کے ترکی سے متصل سرحدی شہر کوبانی میں کرد جنگجوئوں نے دولت اسلامیہ عراق وشام ...
مشرق وسطی -
داعش کے کوبانی اور نواحی گاؤں پر حملے میں 146 ہلاکتیں
شام کے ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع کرد اکثریتی شہر کوبانی (عین العرب) اور اس کے ...
مشرق وسطی -
داعش نے لونڈیاں بنائی گئی 42 یزیدی عورتیں فروخت کردیں
شام میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شدت پسند گروپ دولت ...
مشرق وسطی