مصر: لبنان سے لائے گئے قرآن پاک کے رنگین نسخے ضبط

اقدام کا مقصد کتاب اللہ کے تقدس کا دفاع کرنا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مصر کی سب سے بڑی دینی درسگاہ جامعہ الازھر کے اسلامک ریسرچ اکیڈمی نے لبنان سے لائے گئے مختلف رنگوں کے قرآنی نسخے ضبط کرنے کا حکم دیا ہے اور شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ایسے نسخوں کو استعمال کرنے سے گریز کریں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جامعہ الازھر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا لبنان سے لائے گئے قرآن پاک کے نسخوں کو گلابی، سرض، پیرپل، سنہری اور دوسرے رنگوں سے مزین کیا گیا ہے یہ ایسا کرنے سے قرآن پاک کا تقدس مجروح ہوتا ہے۔

جامعہ الازھر کی جانب سے متعلق حکام سے کہا ہے کہ وہ بازاروں اور جامعات میں موجود ایسے تمام قرآنی نسخے جمع کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قرآن پاک کوئی اخبار یا جریدہ نہیں کہ اسے مختلف رنگوں کے ساتھ سجایا جائے۔ ایسا کرنے سے کتاب اللہ کی توہین کا پہلو نکلتا ہے۔

جامعہ الازھر کا کہنا ہے کہ کتاب اللہ کے تقدس کا تقاضا ہے کہ اس کے صفحات اور بیرونی جلد کو سادہ رکھا جائے۔ اس پر پھول بوٹوں کی کشیدہ کاری نا مناسب اور قرآن کریم کی توہین کے مترادف ہے۔ قرآن پاک کے نسخوں کی جلد مضبوط اور سادہ ہونی چاہیے تاکہ کتاب اللہ کے تقدس کو قائم رکھا جا سکے۔

جامعہ الازھر کے ایک عہدیدار ضیاء الدین محمد کا کہنا ہے کہ لبنان سے لائے گئے قرآن پاک کے رنگین نسخوں کی ضبطی کا فیصلہ حتمی ہے۔ اس فیصلے سے قاہرہ اور ملک کے دوسرے شہروں کے کتب خانوں اور کتابوں کے کاروبار کرنے والوں کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں