عراقی جنگجوئوں کو حوصلہ دینے جنرل سلیمانی کی حلب آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایرانی پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم تنظیم القدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو شام کے حلب شہر کے جنوب میں "الحاضر" کالونی میں عراقی شیعہ ملیشیا"النجبا" سے خطاب کرتے دیکھا گیا ہے۔

جنرل سلیمانی ایک ایسے وقت میں حلب پہنچے ہیں جہاں حال ہی میں شامی فوج اور اس کی حامی شیعہ ملیشیا نے روسی فوج کی بمباری کے سائے میں حلب کے ایک بڑے حصے سے باغیوں کو نکال باہر کرتے ہوئے شہر پر دوبارہ قبضہ کیا ہے۔ جنرل سلیمانی حلب میں موجود عراقی شیعہ ملیشیا کے جنگجوئوں کو نیا جنگی ولولہ دینے اور انہیں لڑائی جاری رکھنے کی تلقین کرنے آئے تھے۔

قبل ازیں جنرل سلیمانی کو اکتوبر میں اللاذقیہ شہر میں اس وقت دیکھا گیا تھا جب روسی فوج نے شام میں بشارالاسد کے مخالف اپوزیشن گروپوں کے ٹھکانوں پر بمباری شروع کی تھی۔

اللاذقیہ میں جنرل سلیمانی کی آمد کی ویڈیو فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے جنگجوؤں کو ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی ان کے نمائندے جنرل سلیمانی کے ہاتھ بیعت کرتے دکھایا گیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کی ہلاکت

درایں اثناء شام میں باغیوں کے ساتھ جھڑپوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے کم سے کم چار اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی"تسنیم" کے مطابق جمعرات کو شام میں حکومت مخالف گروپوں کے ساتھ لڑائی میں سید مصطفیٰ موسوی، مسعود عسکری، محمد رضا دھقان اور احمد اعطائی ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق مقتول فوجیوں کی میتیں جمعہ کی شام تہران پہنچائی گئیں جہاں کل ہفتے کو انہیں پورے سرکاری اور فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے عہدیدار بریگیڈٰیئر جنرل حسین سلامی نے ایک بیان میں کہا ہے ان کا ملک شام میں موجود اپنے فوجیوں کی تعداد میں کمی نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران شام میں اپنا فوجی مشن جاری رکھے گا اور فوج کے حجم میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں