لبنان، فلسطين اور اردن نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

بالآخر بحیرہ روم کے ساحل سے ملنے والے ممالک کو سفید چادر نے اپنے دامن میں سمیٹ ہی لیا۔ شمال مشرقی یورپ سے آنے والے ہوا کے کم دباؤ نے لبنان کے بلند مقامات کو برف سے ڈھکے قدرتی فن پاروں میں تبدیل کردیا ہے۔ اس دوران بلند پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت صفر سے نیچے گر گیا ہے، جب کہ انتہائی تیز ہواؤں کے نتیجے میں سمندری موجوں کی سطح بلند ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وسطی اور ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر شام میں بھی اسی سے ملتے جلتے موسم کی آمد ہوچکی ہے جہاں شمالی علاقوں کی اکثریت برف میں ڈھک چکی ہے جب کہ جنوب کی جانب دیگر شہروں میں درجہ حرارت بڑی حد تک کم ہو کر 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک آگیا ہے۔

اسی طرح اردن کے بھی مخلتف علاقوں میں بالخصوص شام کے اوقات میں برف باری دیکھنے میں آرہی ہے۔ یہاں جامعات نے طلبہ کی سلامتی کے مقصد سے تعلیمی سیشن کو مؤخر کردیا ہے، جب کہ توقع ہے کہ برفانی طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں ملک میں صبح کے وقت کاروبار زندگی مفلوج ہوسکتا ہے۔

فلسطین میں محکمہ موسمیات نے ہوا کے کم دباؤ کی شدت میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران مغربی کنارے کے جنوب میں متعدد علاقوں میں برف باری ہوئی ہے جب کہ رام اللہ، نابلس اور جنین کے شہروں میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ شدید سردی اور آندھی اور طوفان کا بھی سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ برفانی طوفان رواں ہفتے کے اختتام سے قبل اپنی شدت میں کمی ہونے سے پہلے سعودی عرب کے شمالی علاقوں تک پہنچ سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں