کویت : حزب اللہ سے تعلق، 60 لبنانیوں کا قیام منسوخ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کویت میں سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ حکام نے حزب اللہ سے تعلق کے سبب 60 لبنانی باشندوں کے قیام کے اجازت نامے منسوخ کردیے ہیں۔

کویتی اخبار القبس کے مطابق خلیجی ممالک کی تعاون کونسل کی جانب سے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے بعد کویتی وزارت داخلہ لبنانی شہریت رکھنے والے ایسے افراد کا خصوصی تعاقب کررہی ہے جن پر سیکورٹی پابندیاں عائد ہیں۔

ادھر کویت میں شہریت اور پاسپورٹ کے امور کے نائب سکریٹری مازن الجراح نے باور کرایا ہے کہ ملک کی سیکورٹی "ریڈ لائن" ہے جسے کوئی بھی ایسا شخص عبور نہیں کرسکتا جو کویت میں ممنوعہ افکار کی حامل تنظیموں سے تعلق رکھتا ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں