وڈیو : اماراتی طیارے میں دہشت، چیخ و پکار اور اللہ اکبر کی صدائیں
اگر دوران سفر کسی مسافر کو یہ محسوس ہوجائے کہ اب وہ کسی صورت اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکے گا اور وہ جس طیارے میں سوار ہے وہ کسی بھی لمحے گرسکتا ہے، تو ایسی صورت میں اس مسافر پر چھائی دہشت کے عالم کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ شاید یہ ہی کچھ "اتحاد ایئرویز" کے اس طیارے کے مسافروں نے محسوس کیا ہو جو انہیں ابوظبی سے جکارتہ لے کر جا رہا تھا۔
طیارے کے اندر سے بنائی گئی وڈیو میں مسافروں پر چھائی شدید گھبراہٹ اور بے چینی کا عالم واضح طور پر نظر آرہا ہے۔ اس دوران گریہ و زاری اور تکبیرات کی صدائیں بلند ہوتی سنائی دے رہی ہیں جب کہ اللہ کے سامنے گڑگڑاتے افراد بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ 4 مئی کو اتحاد ایئرویز کی پرواز EY474 ابوظبی سے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ جارہی تھی۔ تاہم سوکارنو ہاتا ایئرپورٹ پر پہنچنے سے 45 منٹ قبل غیرمتوقع طور پر طیارے کو شدید جھٹکوں اور ہچکولوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے نتیجے میں 31 افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں نو مسافروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ بقیہ معمولی زخمی ہونے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی طبی امداد فراہم کردی گئی۔ فضائی کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شدید جھٹکوں کے نتیجے میں طیارے کے اندر سامان کے کیبنوں (خانوں) کو بھی نقصان پہنچا۔
-
"فلائی دبئی" کا مسافر طیارہ گرنے کی وجہ !
آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ کے زیرانتظام ہوابازی کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ روس کے ...
بين الاقوامى -
مصری طیارہ قبرص لے جانے والا ہائی جیکر گرفتار
عملے کے ارکان اور تمام مسافروں کو بہ حفاظت طیارے سے اتار لیا گیا
بين الاقوامى -
اماراتی مسافر طیارہ روس میں گر کرتباہ، 60 مسافر جاں بحق
متحدہ عرب امارات کی نجی ایئرلائن 'فلائی دبئی' کا ایک مسافر بردار جہاز روس میں ...
مشرق وسطی