عراق : فلوجہ میں محصورین کے لیے پہلا محفوظ راستہ
عراقی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ فلوجہ شہر میں محصور شہریوں کے نکلنے کے لیے پہلا محفوظ راستہ یقینی بنا دیا گیا ہے۔ عراقی وزیر دفاع خالد العبیدی نے ہفتے کے روز باور کرایا تھا کہ مشترکہ عراقی فورسز نے فلوجہ کے جنوبی محاذ پر پیش قدمی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیش قدمی میں سست روی کی وجہ شہریوں کی جانیں بچانے کی خواہش اور انہیں محفوظ گذرگاہیں فراہم کرنا ہے۔
العبیدی نے واضح کیا کہ فلوجہ پر متعدد محوروں سے حملہ کیا جارہا ہے اور داعش تنظیم زوال کی طرف جارہی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ عراقی فورسز اس وقت شہر کے اندر لڑ رہی ہیں۔
یاد رہے کہ ہزاروں خاندان ابھی تک فلوجہ کے اندر محصور ہیں جن کو داعش تنظیم نے انسانی ڈھال بنا رکھا ہے۔ اقوم متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹوں میں محصور افراد کی تعداد کا اندازہ 50 ہزار شہریوں سے زیادہ لگایا گیا ہے۔
-
شیعہ ملیشیا نے فلوجہ میں 400 شہری موت کے گھاٹ اتار دیے
فلوجہ جنگ داعش کے بجائے فرقہ وارانہ انتقام کی شکل اختیار کرگئی
مشرق وسطی -
عراقی فوج کی فلوجہ کے مرکز کی جانب پیش قدمی
عراقی وزارت داخلہ کے مطابق اس کی افواج نے فلوجہ شہر میں داعش تنظیم کے خلاف نمایاں ...
مشرق وسطی -
فلوجہ: داعش کا جنگجوؤں کی بھرتی کے لیے خوراک کا استعمال
عراق میں داعش کے زیر قبضہ شہر فلوجہ سے فرار ہونے والے عراقیوں نے بتایا ہے کہ وہ ...
بين الاقوامى