عراقی عوام فلوجہ کی فتح کا جشن منائیں: العبادی
عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے ملک کے عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ وہ دولتِ اسلامیہ "داعش" کے قبضے سے فلوجہ شہر کی آزادی پر جشن منائیں۔
ان کا یہ بیان عراقی فوج کی جانب سے بغداد سے 50 کلومیٹر دور فلوجہ شہر کا قبضہ دوبارہ حاصل کرنے کےاعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔
سرکاری ٹی وی پر وزیراعظم کی ایک ویڈیو میں فلوجہ کے مرکزی ہسپتال کے باہر عراقی جھنڈا لہراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ آج ہمارے فوجی دستوں نے فلوجہ کو آزاد کروا لیا ہے اور موصل میں بھی اس وقت لڑائی جاری ہے۔
العبادی کا کہنا تھا کہ میں تمام عراقی شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آج کی فتح کا جشن منائیں۔ آج ہم نے فلوجہ سے داعش کو شکست دیتے ہوئے شہر کو ایک بار پھر عراق میں شامل کرلیا ہے۔ اس لیے آج کا دن فتح کا جشن منانے کا دن ہے۔ یہ جشن پوری قوم کو ہر مقام پر منانا چاہیے
العبادی کا کہنا تھا کہ دولت اسلامیہ ’داعش‘ کہلوانے والی تنظیم کے خلاف ہماری جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی۔ اس وقت ہم موصل کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ جس طرح ہم نے فلوجہ کی فتح کے بعد یہاں پر عراق کا پرچم لہرا دیا ہے۔ اسی طرح جلد ہی موصل پر بھی عراق کا پرچم لہرایا جائے گا۔
ادھر گذشتہ روز عراقی فوج نے فلوجہ شہر کی الجولان کالونی بھی داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
خیال رہے کہ عراقی فورسز نے فلوجہ میں داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز 23 مئی کو کیا تھا۔ اس سے قبل سنہ 2014ء کے اوائل میں داعش نے فلوکہ اور شمالی عراق کے کئی دوسرے شہروں پر نہایت تیزی کے ساتھ قبضہ کرلیا تھا۔ اس وقت بھی شمالی عراق کے کئی شہر بالخصوص موصل داعش کے جنگجوؤں کے قبضے میں ہے۔
-
عراق : فلوجہ میں داعش مخالف جنگ کے خاتمے کا اعلان
عراقی فورسز نے مغربی شہر فلوجہ میں داعش کے زیر قبضہ آخری علاقے پر بھی کنٹرول حاصل ...
مشرق وسطی -
عراق: بابل شہر کا نام ’امام حسن‘ قرار دینے کی سخت مخالفت
تاریخی شہر کا نام تبدیل کرنے کی حمایت اور مخالفت میں مہمات جاری
مشرق وسطی -
عراق: قبائل کا پاپولر موبیلائزیشن ملیشیاؤں کے انخلاء کا مطالبہ
عراق کے صوبے الانبار میں متعدد قبائلی شیوخ اور عمائدین نے عراقی حکومت سے مطالبہ ...
مشرق وسطی -
عراق : داعش کے نئے حملوں سے بچاؤ کے سیکورٹی اقدامات
عراق میں فوجی اور قبائلی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ مشترکہ فورسز نے حدیثہ شہر پر ...
مشرق وسطی -
عراق : فلوجہ میں محصورین کے لیے پہلا محفوظ راستہ
عراقی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ فلوجہ شہر میں محصور شہریوں کے نکلنے کے لیے ...
مشرق وسطی -
کیا بغدادی عراق-شام سرحدی حملے میں زخمی ہوا؟
امریکی حکام اس خبر کی تصدیق اور تردید سے انکاری ہیں
مشرق وسطی