امریکی اور کرد فوج کے مشترکہ آپریشن میں داعشی وزیر تیل ہلاک
عراق کے صوبہ کردستان کے حکام نے اطلاع دی ہے کہ کرد فورسز اور امریکی فوج نے ایک مشترکہ خفیہ آپریشن کے دوران شام کی سرحد کے قریب دولت اسلامی "داعش" کے ایک اہم کمانڈر کو ہلاک کردیا ہے۔ ہلاک ہونے والے داعشی کمانڈر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ تنظیم کا پٹرولیم کا وزیر تھا۔
غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق کردستان کی صوبائی قومی سلامتی کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے کی انسداد دہشت گردی پولیس اور امریکی اسپیشل فورس کے اہلکاروں نے عراق اور شام کی سرحد پر واقع القائم شہر میں رات کی تاریکی میں ایک آپریشن کیا جس میں داعش کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ مقتول داعشی کمانڈر کی شناخت سامی جاسم محمد الجبوری کے نام سے کی گئی ہے۔ امریکی وزارت خزانہ نے الجبوری کا نام ان 15 اہم کمانڈروں میں شامل کیا تھا جو داعش کی تیل اور گیس کی فروخت کے ذریعے مالی معاونت کررہے ہیں۔ اس آپریشن کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
خیال رہے کہ القائم کا علاقہ کردستان کی فوج البیشمرکہ کے مرکز سے کوئی 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ امریکی حکام کی طرف سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
امریکا سنہ 2014ء سے عراق اور شام میں داعش کے خلاف زمینی اور فضائی آپریشن میں شامل ہے۔ ایک ماہ قبل بھی کردستان کے زیرانتظام علاقے کرکوک میں امریکی فوجیوں نے ایک خفیہ آپریشن میں داعش کے متعدد جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
-
ترکی کی روس کو شام میں داعش مخالف مشترکہ کارروائیوں کی پیش کش
ترکی نے روس کو شام میں داعش کے خلاف مشترکہ جنگی کارروائیوں کی پیش کش کی ہے۔ ترک ...
بين الاقوامى -
روس کے داعش کے گڑھ الرقہ پر تباہ کن فضائی حملے ،30 افراد ہلاک
روس کے لڑاکا طیاروں نے شام میں داعش کے مضبوط گڑھ الرقہ پر متعدد تباہ کن فضائی حملے ...
مشرق وسطی -
داعش کا مفرور ارکان کو موت کی نیند سلانے کا طریقہ کار !
دہشت گرد تنظیم داعش اپنے دشمنوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے لیے نت نئے بدترین طریقے ...
مشرق وسطی