عراق کے دو شہروں میں خودکش بم دھماکے ، 11 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عراق کے دو شہروں میں اتوار کے روز دو خودکش کار بم دھماکوں کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

عراقی پولیس نے بتایا ہے کہ خودکش بمبار نے صبح کے مصروف اوقات میں شمالی شہر تکریت کے جنوبی داخلی دروازے پر بارود سے بھری ایمبولینس کو دھماکے سے اڑایا ہے جس سے نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام نے تکریت شہر میں اس خودکش بم دھماکے کے بعد کرفیو نافذ کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انھیں مزید بم حملوں کی بھی اطلاع ملی ہے۔

تکریت سے پچاس کلومیٹر جنوب میں واقع شہر سامراء میں ایک اور خودکش بم دھماکا ہوا ہے اور خودکش بمبار نے شہر میں العسکری مسجد کے باہر شیعہ زائرین کی کھڑی گاڑیوں کے درمیان بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑایا ہے جس سے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ دونوں خودکش بم حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب عراقی سکیورٹی فورسز سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے خلاف ان کے آخری مضبوط گڑھ شمالی شہر موصل کا کنٹرول واپس لینے کے لیے ایک بڑی کارروائی کررہی ہیں۔عراقی فورسز نے گذشتہ تین ہفتوں کے دوران داعش مخالف اس کارروائی کے دوران نمایاں پیش قدمی کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں