داعش کے خلیفہ بغدادی خودکش بیلٹ پہن کر سوتے ہیں: عراقی مخبر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

عراق کے شمالی شہر موصل کے ایک مکین نے چند ہفتے قبل بغداد میں عراقی انٹیلی جنس کو ٹیکسٹ پیغامات بھیجنا شروع کیے تھے اور ان میں یہ اطلاع دی تھی کہ سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش) کے خود ساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی دباؤ کا شکار ہو چکے ہیں۔

اس عراقی نے نومبر کے پہلے ہفتے میں داعش کے خلیفہ کے موجودہ حالات اور حرکات وسکنات سے متعلق اس طرح کے ٹیکسٹ پیغامات بھیجنے کا آغاز کیا تھا اور اس سلسلے کے پہلے پیغام میں کہا تھا کہ ''بغدادی بہت زیادہ اتار چڑھاؤ کا شکار ہوچکے ہیں اور ان کے بارے میں کوئی بھی پیشین گوئی نہیں کی جاسکتی ہے۔وہ اپنے رکھ رکھاؤ کا بہت زیادہ خیال کرتے ہیں''۔

اس نے ایک ٹیکسٹ پیغام میں لکھا کہ ''وہ اس بات کا بہت خیال رکھتے ہیں کہ وہ کیسا دکھتے ہیں۔دوسروں کو ان کی شخصیت کیسی نظر آتی ہے''۔اس مخبر نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ابوبکر بغدادی اس وقت موصل شہر میں زیر زمین سرنگوں میں کہیں رہ رہے ہیں۔

اس مخبر نے اہم یہ اطلاع دی تھی کہ ''داعشی خلیفہ بستر پر خود کش بیلٹ (جیکٹ؟) پہن کر سوتے ہیں۔انھیں یقین ہے کہ انھیں کبھی زندہ گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔اس لیے وہ خودکش بیلٹ پہنتے ہیں تاکہ اگر انھیں گرفتار کر ہی لیا جاتا ہے تو وہ اس کو دھماکے سے اڑا سکیں''۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں