سعودی عرب : سکاکا کے میلے میں شیر کا بچی پر حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے شمال میں سکاکا کے میلے میں نمائش کے دوران شیر نے ایک 5 سالہ بچی پر حملہ کر دیا۔ شیر کے یک دم جھپٹنے پر اطراف میں موجود حاضرین میں چیخ و پکار شروع ہو گئی جب کہ بچی کو فوری طور پر شیر کے چنگل سے آزاد کرا لیا گیا۔

بچی کے والد عبداللہ الشمری نے اپنی بیٹی کے خیریت سے ہونے کی تصدیق کی۔ میلے کا دورہ کرنے والوں کے لیے چڑیا گھر میں موجود شیر کی نمائش کے دوران تربیت کار کی گرفت کمزور ہونے پر اس نے بچی پر حملہ کر دیا تھا۔

میلے کے ایک منتظم ثامر الرضيان نے واضح کیا کہ مذکورہ بچی درحقیقت شیر کی نمائش پیش کرنے والے ایک تربیت کار کی بیٹی ہے اور وڈیو کلپ میں جو کچھ نظر آیا وہ بچی کو دی جانے والی تربیت کا مظاہرہ تحا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ بچی میلے کا دورہ کرنے والے کسی شہری کی نہیں تھی۔

1

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں