حلب قتل عام: شامی اپوزیشن اور روس کے درمیان الزامات کا تبادلہ
شام کی سپریم کونسل برائے مذاکرات کے ترجمان ریاض نعسان آغا نے جامع فائر بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ جناب آغا نے روس پر معاملے کے سیاسی حل کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
شام کے مشرقی شہر حلب پر شدید گولا باری، فضائی حملوں اور شدید ترین محاصرے کی وجہ سے روس اور مغرب کے درمیان اختلافات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ روس، شامی حکومت کا سیاسی اور فوجی اتحادی ہے۔
تازہ ترین اختلاف کی صورت روسی وزیر خارجہ سرگئی رلاروف کے اس بیان کی صورت میں سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے یو این ایلچی اسٹیفن دی میستورا پر الزام لگایا ہے کہ وہ شامی بحران کے حل کے سلسلے میں مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔
شامی اپوزیشن لاروف کے نئے موقف کو مذاکرات معطل کرنے کا بہانہ قرار دے رہی ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حلب میں جامع فائر بندی کا اعلان کیا جائے۔
لڑائی میں شدت اور بمباری میں اضافے نے جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر کو مجبور کیا ہے کہ وہ فضائی حملے روکنے کے لئے آواز بلند کریں تاکہ عبوری مرحلے کے معاملات کو حتمی شکل دی جا سکے۔
ادھر کے صدر فرنسوا اولاند نے شامی حکومت کے حامیوں یعنی روسی کے ساتھ براہ راست اور دوٹوک مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ میدان جنگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں بین الاقوامی ادارے اور تنظیمیں حلب کے بڑھتے ہوئے بحران کو روکنے کی اپیلوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
-
شام نے حلب کو انتظامی خودمختاری دینے کی تجویز مسترد کردی
شامی حکومت نے اقوام متحدہ کی طرف سے جنگ زدہ مشرقی حلب میں انتظامی خود مختاری کی ...
مشرق وسطی -
حلب کا معرکہ ۔۔ بشار حکومت کی تیاری زوروں پر
شام کے شہر حلب میں لڑائی کے میدان سے آنے والی خبروں کے مطابق بشار کی فوج حلب شہر ...
مشرق وسطی -
حلب پر بمباری، روس ،اسد رجیم عالمی قانون کی پامالی کے مرتکب قرار
شام کے جنگ سے متاثرہ شہر حلب میں شامی اور روسی فوج کی طرف سے تازہ بمباری پر امریکا ...
مشرق وسطی -
شامی، روسی لڑاکا جیٹ کی ادلب اور حلب پر بمباری ،40 افراد ہلاک
شام اور روس کے لڑاکا طیاروں نے شمالی شہر حلب کے مشرقی حصے اور شمال مغربی صوبے ادلب ...
مشرق وسطی -
حلب میں ایرانی ٹیلی وژن کا سینئر رپورٹر ہلاک
ایران کے سرکاری ٹی وی کا ایک سینئر شام کے شہر حلب میں ہلاک ہو گیا ہے۔ ایرانی نیوز ...
مشرق وسطی -
عراق اور حلب میں بیلسٹک میزائل تیار کر رہے ہیں : ایرانی مشیر
ایران کی وزارت خارجہ کے مشیر حسین شیخ الاسلام کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائلوں کی ...
مشرق وسطی