حلب کے ساتھ اظہار یک جہتی.. ایفل ٹاور کی بتیاں گُل کر دی گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام کے شہر حلب کے اہلیان کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے واسطے بدھ کی شام پیرس کے ایفل ٹاور کی بتیاں بجھا دی گئیں۔ سنگین نوعیت کے انسانی بحران سے دوچار حلب شہر سے مقامی آبادی کے فرار کا سلسلہ جاری ہے۔

پیرس کی میئر آن ایڈال جو کا کہنا ہے کہ ایفل ٹاور کے ہزاروں برقی قمقموں کو بجھا دینا دنیا بھر میں معروف ڈھانچے کے حوالے سے ایک علامتی اقدام ہے.. جس کا مقصد ایک مرتبہ پھر سے عالمی برادری کو اس جانب متوجہ کرنا ہے کہ حلب کی آبادی کو بچانے کے لیے تیزی سے متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب ایفل ٹاور میں کام کرنے والے کارکنان کی ہڑتال کے باعث مشہورِ زمانہ ٹاور کو بدھ کے روز دن کے اوقات میں بند کر دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں