ابو بکر بغدادی کی فضائی حملے میں زخمی ہونے کی اطلاعات
عراقی ذرائع ابلاغ نے ایک بار پھر داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے فضائی حملے میں نشانہ بنائے جانے اور ان کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراقی سیکیورٹی تجزیہ نگار فاضل ابو رغیف نے اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ مصدقہ انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ البغدادی کو شام اور عراق کی سرحد پر القائم کے مقام پر امریکی جنگی طیاروں نے فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں البغدادی زخمی ہوا ہے۔
ابو رغیف نے بتایا کہ البغدادی شام اور عراق کی سرحد کے قریب عکاشات، الزلہ اور العبیدی کے مقامات میں واقع داعش کے مراکز کو نشانہ بنائے جانے کے دوران زخمی ہوئے۔
عراقی ذرائع ابلاغ نے انٹیلی جنس معلومات کے ذریعے بتایا ہے کہ القائم کے مقام پر کیے گئے فضائی حملوں میں البغدادی اپنے دسیوں ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے ہیں تاہم سرکاری سطح پر ان اطلاعات کی تصدیق یا ترید نہیں کی گئی۔
-
داعش کا سربراہ ابو بکر البغدادی زندہ ہے:امریکا
امریکی محکمہ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کی سرکوبی کے لیے عالمی اتحادیوں کے شام ...
بين الاقوامى -
البغدادی نے ترکی اور سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا ؟
عراق میں موصل آپریشن کے آغاز کے دو ہفتے گزر جانے کے بعد جاری ہونے والے صوتی ٹیپ ...
مشرق وسطی -
البغدادی کی موصل میں موجودگی کی اطلاعات ہیں: کرد آرمی چیف
عراق کے صوبہ کردستان کی البیشمرگہ فورسز کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں مصدقہ ...
مشرق وسطی