فلسطینی باپ کی تین بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود سوزی
غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں ایک سنگ دل فلسطینی باپ نے اپنے تین بچوں کو قتل کر کے خود کو آگ لگا لی ہے۔
حماس تنظیم کے زیر انتظام وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کے نام صباح طلال ابو ضباع (18 سالہ) ، محمد طلال ابو ضباع (9 سالہ) اور شيرين طلال ابو ضباع (12 سالہ) ہیں جب کہ بچوں کا باپ جسم کے مختلف حصے جھلس جانے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا۔
حماس حکومت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور غزہ میں پولیس کے ترجمان ایمن البطنیجی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ " اب تک کی تحقیقات سے ظاہر ہوا ہے کہ مذکورہ فلسطینی شہری نے پہلے تینوں بچوں پر چاقو کے وار کیے اور اس کے بعد گیس کے سلنڈر سے خود کو آگ لگا دی۔ اس کے نتیجے میں سلنڈر پھٹنے کے بعد گھر میں آگ لگ گئی"۔
ترجمان کے مطابق یہ شہری فلسطینی اتھارٹی کے ایک ادارے میں ملازمت کرتا ہے اور کچھ عرصے سے وہ نفسیاتی عارضے میں مبتلا تھا اور پریشانی سے دوچار تھا"۔
-
اسرائیلی فوج کی غزہ میں حماس کے مراکز پر گولہ باری
کل اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسلامی تحریک ...
مشرق وسطی -
غزہ میں پھر توانائی کا بحران ،دن میں صرف چار گھنٹے بجلی
اسرائیل کی برّی ،بحری اور فضائی ناکا بندی کا شکار غزہ ایک مرتبہ پھر توانائی کے ...
ایڈیٹر کی پسند -
غزہ میں یرغمال اسرائیلی فوجی کی سالگرہ پر ویڈیو جاری
مغوی فوجی کی ہلاکت کی خبروں کی تردید
مشرق وسطی