موصل میں ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کی ٹیم پرداعش کا حملہ ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عراق کے شہر موصل کے مغربی حصے میں جاری لڑائی کے دوران داعش کے نشانچی دہشت گردوں نے بدھ کو ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے نامہ نگار پر گھات لگا کر حملہ کیا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراق کی انسداد دہشت گردی فورس کے حکام کا کہنا ہے کہ مغربی موصل میں داعش کے دہشت گرد ایک جگہ گھات لگا کر بیٹھے تھے۔ سیکیورٹی حکام کو ان کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔ انہوں نے ’اشٹائر‘ نامی بندوق العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ٹیم پر فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ انتہائی خطرناک گن ہے جس کی گولیاں صحافیوں اور دیگر افراد کے زیر استعمال بلٹ پروف جیکٹس پھاڑ کر اندر داخل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ادھر عراق کی انسداد دہشت گردی فورس کے ایک کیپٹن نے بتایا کہ مغربی موصل میں داعش نے اپنی جنگی حکمت عملی تبدیل کرلی ہے۔ داعش دو بہ دو لڑائی کے بجائے گھات لگا کر گوریلا کارروائیاں اور بارود سے بھری کاروں کے ذریعے حملے کررہی ہے۔

کیپٹن عمار نے بتایا کہ داعش کے غیر ملکی نشانچی اسلحہ کا استعمال زیادہ بہتر جانتے ہیں مگر عراقی انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکاروں کی صلاحیت بھی کم نہیں اور ہم بھی جدید ہتھیاروں کو استعمال کرنا جانتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں