دیر الزور میں داعش کے ہاتھوں آثار قدیمہ کی بربادی: ویڈیو
شدت پسند تنظیم دولت اسلامی‘داعش‘ عراق اور شام میں تاریخی آثار قدیمہ کی تباہی اور بربادی میں مشہور ہے۔ حال ہی میں داعش کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو فوٹیج میں جنگجوؤں کو دیر الزور شہر میں تاریخی نوادرات اور آثار قدیمہ کی توڑپھوڑ کرتے دکھایا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق داعش کی طرف سے جاری کردہ فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی گئی ہے۔
’دیر الزور: مورتیوں کی توڑپھوڑ‘ کےعنوان سے جاری کردہ فوٹیج میں بتایا گیا ہے کہ یہ آثار قدیمہ عراق کی سرحد سے متصل مغربی البوکمال میں الصالحیہ کے مقام پر پائی گئی تھیں جنہیں بتاہ کیا جا رہا ہے۔
ویڈیو میں ایک داعشی جنگجو کو آثار قدیمہ کی توڑپھوڑ کے دوران یہ کہتے سنا جاسکتا ہےکہ ’یہ وہ بت ہیں جنہیں تم نے اللہ کے بجائے اپنے معبود بنا رکھا ہے۔ اب دیکھو اپنے معبودوں کا حال‘۔
خیال رہے کہ داعش پر انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات کے ساتھ ساتھ تاریخی آچار قدیمہ کو تباہ کرنے اور اپنی مالی ضروریات کے لیے نوادرات کو اونے پونے فروخت کرنے کا بھی الزام عاید کیا جاتا ہے۔
-
داعش نے خزانے کا پتا نہ بتانے پر ماہر آثار قدیمہ کو قتل کیا!
شام اور عراق کے اندر دہشت گردی اور قتل وغارت گری میں سرگرم تنظیم دولت اسلامی " ...
ایڈیٹر کی پسند -
داعش نے ضعیف العمر شامی ماہر آثار قدیمہ کا سرقلم کر دیا
سربریدہ لاش تدمر شہر کے مصروف چوک میں ایک ستون کے ساتھ الٹی لٹکا دی گئی
بين الاقوامى -
پسپائی کا انتقام، شامی فوج کی تدمر کے آثار قدیمہ پر بمباری
شام میں صدر بشارالاسد کی خود کو بہادر کہلوانے والی فوج مئی میں دولت اسلامیہ عراق ...
بين الاقوامى