مسجد حرام میں رش کنٹرول کرنے والا شعبہ کیسے کام کرتا ہے؟ جانئے
مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کے اندر اور اس کے اطراف میں انسانوں کا رش.. جی ہاں یہ حرمِ مکّی میں مجمع اور بھیڑ کو سنبھالنے والی انتظامیہ کے روازنہ اجلاسوں اور بات چیت کا مرکزی عنوان ہوتا ہے۔
انتظامیہ کے کام کے طریقہ کار کے حوالے سے مسجدِ حرام میں رش کنٹرول کرنے والے شعبے کے ڈائریکٹر فارس ملا نے "العربیہ" سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ "حرمِ مکی میں ہجوم کو منظم رکھنے کی ذمے دار انتظامیہ زمینی طور پر نظر رکھ کر بھیڑ والے گنجان مقامات کا اندازہ کرتی ہے۔ علاوہ ازیں زمینی سروے کے نتائج متعلقہ سکیورٹی اداروں کو جائزے کے لیے پیش بھی کیے جاتے ہیں"۔
فارس ملا کا مزید کہنا ہے کہ "انتظامیہ کے تربیت یافتہ اہل کار سعودی نوجوان ہیں اور ہم ہجوم کو منظم رکھنے کے لیے بہت سے حل تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ رش کے عروج کے اوقات میں مخصوص ٹیمیں گشت کے ذریعے مطالعاتی جائزوں کے سلسلے میں سرگرم رہتی ہیں"۔
-
حرم مکی کے 210 دروازوں کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
مسجد حرام کی دیگر متنوع خصوصیات میں اس کے 210 دروازے بھی اپنی خاص پہچان رکھتے ہیں۔ ...
ایڈیٹر کی پسند -
رمضان میں مسجد الحرام میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات ...
بين الاقوامى -
مکہ: مسجد الحرام میں خطبات کا تین نئی زبانوں میں ترجمہ
#مسجد_الحرام میں ہونے والے خطبات کی عربی کے علاوہ دیگر زبانوں میں ترجمے کے پروگرام ...
بين الاقوامى