یمن میں ہیضے کی وبا:سعودی ولی عہد نے 6.67 کروڑ ڈالر پیش کر دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے ولی عہد ، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت میں King Salman Humanitarian Aid and Relief Centre کو ہدایت کی ہے کہ یمن میں ہیضے کی وبا سے نمٹنے اور صاف پانی کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے 6.67 کروڑ ڈالر پیش کیے جائیں۔ یہ اعلان عالمی ادارہ صحت اور یونیسف تنظیم کی جانب سے کی جانے والی اپیلوں کے جواب میں سامنے آیا ہے۔
یہ بات سعودی شاہی دفتر کے مشیر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے بتائی۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ یمن میں انسانی امداد کی کارروائیوں کے سامنے کھڑے ہونے والے عناصر کے سامنے پورے عزم کے ساتھ ڈٹ جائیں۔ شاہی دفتر کے مشیر نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ متعلقہ بین الاقوامی تنظیمیں برادر یمنی عوام کو بچانے کے لیے اپنے پروگرام پر عمل درامد تیز کر دیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں