شاہ سلمان اور السیسی کے درمیان خطے کی صورت حال پر مشاورت
خادم الحرمین کا مصری صدر کو فون
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو ٹیلیفون کیا اور دونوں رہ نماؤں نے علاقائی صورت حال پر طویل مشاورت کی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دونوں رہ نماؤں کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعاون کے فروغ، باہمی دلچسپی کے امور، عرب خطے کی صورت حال اور عالمی مسائل پرتفصیلی بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور صدر السیسی نے دونوں ملکوں میں رابطوں کے فروغ، حل طلب مسائل میں ہم آہنگی اور مشاورت کی ضرورت سے اتفاق کیا اور عرب ممالک کے امن استحکام کو درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا۔