یمنی وزیراعظم ریاض میں خلیجی منصوبے کے سرپرستوں سے ملیں گے
یمن کے وزیر اعظم احمد عبید بن دغر عارضی دارالحکومت عدن سے ریاض روانہ ہو گئے۔ وہ سعودی دارالحکومت میں موجود یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی سے مشاورت کے علاوہ یمن کے لیے مستقل سفیروں اور خلیجی منصوبے کے سرپرستوں سے ملاقات بھی کریں گے۔
عدن کے ہوائی اڈے سے روانہ ہوتے وقت بن دغر نے باور کرایا کہ آئینی حکومت عدن میں ہر چھوٹے بڑے معاملے کو بغور زیر جائزہ رکھنے کا سلسلہ جاری رکھے گی تا کہ پانی ، بجلی ، تیل کی مصنوعات اور صحت عامہ سمیت تمام خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
بن دغر کا کہنا تھا کہ عارضی دارالحکومت عدن میں حالات پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں متعدد منصوبوں اور ریاستی اداروں کے صدر دفاتر کا افتتاح شامل ہے۔
-
یمن : عرب اتحاد نے حوثیوں کی گولہ بارود سے بھری کشتی تباہ کر دی
یمن کے مغربی شہر المخا میں فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ عرب اتحادی افواج نے ہفتے کی ...
مشرق وسطی -
یمن میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار اماراتی فوجی جاں بحق
یمن میں معمول کی فوجی کارروائی کے دوران فنی خرابی سے ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ...
بين الاقوامى -
شرپسند حوثی باغیوں کے ہاتھوں یمن میں قبریں بھی غیر محفوظ
باغی عناصر قبرستانوں کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے لگے
بين الاقوامى