قطر کا ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

خلیجی ریاست قطر نے ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات بحال کرتے ہوئے اپنے سفیر کو تہران بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قطری حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ قطر نے گذشتہ برس جنوری میں اس وقت ایران سے سفارتی تعلقات ختم کردیے تھے جب سعودی عرب اور دوسرے خلیجی ملکوں نے ایرانی رویے کے خلاف بہ طور احتجاج تہران سے سفارتی توڑ دیے تھے۔

قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت قطر جلد اپنا سفیر تہران واپس بھیجے گئے تاکہ دونوں ملکوں کےدرمیان سفارتی سرگرمیوں کو بحال کرتے ہوئےدیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو آگے بڑھایا جاسکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے۔

یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب قطری وزیرخارجہ الشیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور قطر کی معاونت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں