اماراتی وزیر خارجہ کی شام میں ترکی اور ایران کے کردار پر تنقید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور ترکی شام کے اندر منفی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ابوظبی میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاؤروف کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ تہران اور انقرہ کی جانب سے عرب خطے میں تاریخی نوعیت کا استعماری کردار ادا کیا جا رہا ہے جس کے سبب شام کے بحران کی طرح کے دیگر بحرانات کے جنم لینے کا خطرہ ہے"۔

دوسری جانب سرگئی لاؤروف نے بتایا کہ اماراتی ہم منصب کے ساتھ ان کی بات چیت کا محور انسدادِ دہشت گردی اور دہشت گردوں کا قلع قمع تھا۔

لاؤروف کے مطابق دونوں عہدے داروں نے فلسطین، لیبیا اور عراق کی صورت حال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت میں مشترکہ دل چسپی کے امور اور خطے میں روسی سیاحت کو بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

شام کے حوالے سے روسی وزیر خارجہ نے شامی اپوزیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ سلامتی کونسل کے فیصلوں کے مخالف کسی بھی شرط کو مسترد کر دے۔

لاؤروف نے واضح کیا کہ بیرون ملک شامی اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوششیں ناکام نہیں ہوئی ہیں تاہم مجوزہ معاملات کی پیچیدگی اور گمبھیر ہونے کے پیشِ نظر ایک یکجا ویژن تک پہنچنے کے لیے مزید ملاقاتوں کا انعقاد کرنا ہو گا۔
روسی وزیر خارجہ خطے کے دورے پر ہیں اور امارات سے پہلے وہ کویت گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں