کیٹلان میں خود مختاری ریفرینڈم ناکام ہو گیا : ہسپانوی وزیراعظم
ہسپانیہ کے وزیراعظم ماریانو راخوئے نے کیٹلان ریجن میں خود مختاری ریفرینڈم پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے ناکام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ "اس راستے پر چلنے سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا"۔
راخوئے نے حامی مظاہرین کے حوالے سے کہا کہ "انہیں محض ایک ایسے ریفرینڈم میں شرکت کا دھوکہ دیا گیا جو قانون کے تحت ممنوع ہے"۔
ہسپانوی وزیراعظم کو خود مختاری کی کال پر کوئی حل تلاش کرنے کے حوالے سے بڑے پیمانے پر اندرونی اور بیرونی دباؤ کا سامنا ہے۔
ادھر کیٹلان کے صدر کارلوس بیگڈیمونٹ نے یورپی یونین سے مدد چاہتے ہوئے براہ راست مداخلت کا مطالبہ کیا ہے تا کہ کیٹلان کے لوگوں کے حقوق اور آزادی کی واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔
کارلوس نے ہسپانوی پولیس کے اقدامات کی بھی مذمت کی جس نے اپنی ایک بڑی نفری کو کیٹلان بھیج دیا تا کہ ووٹروں کو ریفرینڈم کے لیے پولنگ مراکز پر جانے سے روکا جا سکے۔
کارلوس نے باور کرایا ہے کہ 800 سے زیادہ مظاہرین کے زخمی ہو جانے کے باوجود میڈرڈ حکومت کی جانب سے بلا جواز تشدد کیٹلان کے عوام کے ارادوں کو ہر گز کمزور نہیں کر سکے گا۔ کارلوس کے مطابق ریفرینڈم کے لیے لاکھوں لوگوں کے باہر آنے سے یہ حق ثابت ہو چکا ہے کہ ان کے لیے جمہوریہ کی صورت میں ایک آزاد ریاست ہونا چاہیے۔
-
اسپین: کیٹلان میں آزادی ریفرینڈم، 800 افراد لہولہان
اسپین کے ’کیٹلان‘ صوبے میں علاحدگی کے لیے ہونے والے عوامی ریفرینڈم کو ...
بين الاقوامى -
ریفرینڈم : قریباً 93 فی صد عراقی کردوں کا’’آزاد ملک‘‘ کے حق میں ووٹ
عراق کے خود مختار علاقے کردستان میں سوموار کو منعقدہ متنازع ریفرینڈم کے پہلے ...
مشرق وسطی -
کرد لیڈر آزادی ریفرینڈم کا نتیجہ منسوخ کردیں : حیدر العبادی
اگر کرد بات چیت کا آغاز چاہتے ہیں تو انھیں ریفرینڈم اور اس کا نتیجہ منسوخ کرنا ...
مشرق وسطی