قطر بحران کے حل کے لیے ریاض کے در پر دستک دے: قرقاش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے پیر کے روز کہا ہے کہ "قطر میڈیا اور بین الاقوامیت کے راستے اپنے بحران کے خاتمے میں ناکام ہو چکا ہے"۔ انہوں نے قطر سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاض کا در کھٹکھٹائے تو اسے حل مل جائے گا۔

اپنی سلسلہ وار ٹوئیٹس میں قرقاش نے باور کرایا کہ قطر کے ساتھ حالیہ بحران کے ذمے دار امارات یا سعودی عرب نہیں بلکہ اس کی وجہ دوحہ کی جانب سے دہشت گردی کی سپورٹ کی پالیسی ہے۔

قرقاش نے قطر کی جانب سے امارات کو نکتہ چینی کا نشانہ بنانے کے لیے انگریزی ویب سائٹ متعارف کرانے کے اقدام پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ "امارات کے بائیکاٹ کی دعوت دینے کے لیے قطر کا انگریزی ویب سائٹ متعارف کرانا اس کے بحران کو کوئی فائدہ نہ دے گا۔ کاش کہ یہ کوششیں دہشت گردی اور شدت پسندی کی سپورٹ کا رخ موڑنے کے واسطے کی جاتیں"۔

اماراتی وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ " یہ تعلقات عامہ کا بحران نہیں ہے اور نہ اس کے پیچھے ابوظبی یا ریاض کھڑے ہیں۔ درحقیقت اس کی بنیاد 1995 سے جاری وہ پالیسی ہے جس کے تحت دہشت گردی اور شدت پسندی کو سپورٹ کر کے پڑوسی ممالک کی پیٹھ میں چُھرا گھونپا جا رہا ہے۔ اس پالیسی پر نظر ثانی لازم ہے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں