مستقبل میں شام اور لبنان کے خلاف ایک ساتھ جنگ ہوگی: اسرائیل
اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں شمالی محاذ پر لبنان اور شام کے ساتھ ایک ہی وقت میں جنگ ہوسکتی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے شمالی محاذ پر اسرائیل کے لیے خطرہ لاحق ہے۔ شامی فوج، ایرانی ملیشیا، حزب اللہ اور لبنانی فوج اسرائیل کے لیے خطرہ ہیں۔
لائبرمین نے مزید کہا کہ شمالی محاذ کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو جنوبی محاذ ’غزہ کی پٹی‘ میں بھی جنگ کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آنے والا معرکہ کہاں سے شروع ہوتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ چاہے وہ شمالی محاذ ہو یا جنوبی ہماری فوج دونوں محاذوں پر ایک ساتھ جنگ کے لیے تیار ہے۔
لائبرمین کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل فی الحال جنگ کو ٹال رہا ہے مگر مشرق وسطیٰ میں تیزی کے ساتھ تبدیل ہوتے حالات میں کچھ بھی ممکن ہے۔
-
اسرائیل ۔ برطانیہ ایرانی خطرے سے مل کر نمٹنے پر متفق
برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے اپنے اسرائیلی ہم منصب بنجمن نیتن یاھو کو ٹیلیفون کیا ...
بين الاقوامى -
اسرائیل کا میانمار کو اسلحہ کی فروخت جاری رکھنے کا اعلان
روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں صہیونی ریاست کی معاونت جاری
بين الاقوامى -
اسرائیل پر فلسطینی علاقوں میں آباد کاری کا جنون سوار ہے: یو این
یہودی آباد کاری عالمی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے
مشرق وسطی