ٹرمپ کا مے سے رابطہ ، ساتھ مل کر ایران کے احتساب پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

وہائٹ ہاؤس نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر نے برطانوی وزیراعطم تھریسا مے سے ٹیلیفونک رابطے میں اس بات کو باور کرایا ہے کہ ایران کی شر انگیز اور عدم استحکام کی موجب سرگرمیوں پر تہران کے احتساب کے لیے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ادھر تھریسا مے نے بھی ٹرمپ سے گفتگو کے دوران ایک مرتبہ پھر اس موقف کو دُہرایا کہ ان کا ملک 2015 میں ایران کے ساتھ طے پائے جانے والے جوہری معاہدے کا سختی سے پابند ہے۔

تھریسا مے کے دفتر سے جاری ای میل بیان میں کہا گیا ہے کہ "وزیراعظم نے باور کرایا ہے کہ یہ معاہدہ علاقائی امن کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے"۔

ٹرمپ اور مے کے درمیان یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا کا اس حوالے سے فیصلہ سامنے آنے والا ہے کہ آیا ایران نے جوہری معاہدے کی شرائط کی پاسداری کی یا نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں