کرکوک میں پسپائی بعض کردوں کے انفرادی فیصلوں کا نتیجہ تھی: بارزانی

آزادی ریفرینڈم کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا: کرد وزیر اعلی کا بیان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عراقی کے صوبہ کردستان کے وزیراعلیٰ مسعود بارزانی نے کہا ہے کہ کرکوک میں پسپائی کےباوجود کرد اپنی کامیابیوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ کرکوک سے کرد فورسزکی پسپائی کی بنیادی وجہ بعض کردوں کے انفرادی فیصلے تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق تیل کے وسائل سے مالا مال کرکوک شہر پر عراقی فوج کے کنٹرول کے بعد پہلی بار ایک بیان میں مسعود بارزانی نے کہا کہ کرد قوم نے اپنے تشخص کا دفاع کیا اور اسے قتل عام کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکوک میں جو کچھ ہوا وہ کردوں کے انفرادی فیصلوں کا نتیجہ ہے۔ انہیں توقع ہے کہ وہ کردوں کو اپنی کامیابیوں کے دفاع پر مطمئن کریں گے۔ کردستان کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کرد فورسز اکتوبر 2016ء سے پہلے والی پوزیشن پر دوبارہ واپس جائیں گی۔

کردستان کی آزادی کے لیے کرائے گئے حالیہ ریفرینڈم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ ریفرینڈم اس عراقی فوج کی کرکوک میں تعیناتی کے بعد کرانا پڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریفرینڈم کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں