زلزلے کے سبب براہ راست نشریات میں مہمان خوف و بدحواسی کا شکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اتوار کی شب ایران اور عراق کے درمیان سرحدی علاقوں میں آنے والے زلزلے نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائی۔ عراق میں کم از کم 7 افراد کے ہلاک اور 100 سے زیادہ کے زخمی ہونے کی خبریں ہیں جن میں زیادہ تر کا تعلق عراقی کردستان سے ہے۔

تاہم کُرد چینل "روداؤ" کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران ہی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہونے کے سبب اسٹوڈیو میں بیٹھے مہمان کی حالت غیر ہو گئی۔ براہ راست نشریات کے دوران میزبان نے اپنے مہمان سے سوال پوچھا ہی تھا کہ اچانک زلزلے کے سبب مہمان کے اسٹوڈیو کی جگہ واضح طور پر جھٹکوں سے ہلنا شروع ہو گئی جس پر مہمان شدید خوف اور بدحواسی کا شکار ہو گئے۔ کچھ لمحوں بعد مہمان اپنی نشست سے اٹھے اور میزبان کو مطلع کیے بغیر ہی براہ راست نشریات کی پروا کے بغیر وہاں سے کوچ کر گئے۔

یاد رہے کہ ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی اِرنا کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں تقریبا 341 افراد پانی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 6 ہزار کے قریب زخمی ہوئے۔

امریکی ارضیاتی سروے کے مرکز کے مطابق اتوار کی شام گرینچ کے وقت کے مطابق 6:16 پر آنے والے زلزلنے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.3 رہی۔ اس کا مرکز حلبجہ شہر سے 32 کلومیٹر جنوب مغرب میں 33.9 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں