لبنان میں فلسطین کے حق میں امریکی سفارخانے کے باہر مظاہرے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے خلاف لبنان میں قائم امریکی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ ہوا۔لبنانی فورسز نے مظاہرین کو سفارخانے میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق بیروت میں قائم امریکی سفارت خانے کے باہر فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہزاروں مظاہرین جمع ہوئے، جنہیں روکنے لیے فورسز نے آنسو گیس کا آزادانہ استعمال کیا۔ العربیہ نیوز کے مطابق پتھر اور آنسو گیس سے کئی مظاہرین زخمی ہوئے۔

مظاہرین نے فلسطینی اور لبنانی پرچم اٹھا رکھے تھے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ اس موقع پر ایک گروپ نے احتجاجاً امریکی سفارت خانے کے باہر ڈونلڈ ٹرمپ کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔

واضح رہے کہ لبنان میں ہزاروں فلسطین پناہ گزین خاندان آباد ہیں جنہیں اسرائیلی فورسز نے ان کے گھروں پر قبضہ کرکے بے دخل کردیا تھا۔ اسرائیل نے 2006 میں حزب اللہ کے خلاف جنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 12 سو لبنانی جاں بحق ہوئے تھے جس میں کثیر تعداد میں عام شہریوں کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں