.

عراق : 2014 کے بعد سے 28 لاکھ بے گھر شہریوں کی واپسی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ کے زیر انتظام امیگریشن کی بین الاقوامی ایجنسی نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ 2014 سے اب تک 28 لاکھ بے گھر عراقی اپنے علاقوں میں واپس آ چکے ہیں۔

ترکی کی نیوز ایجنسی "اناضول" کے مطابق تنظیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2014 میں بحران کے آغاز کے بعد سے اتب تک 28 لاکھ سے زیادہ بے گھر عراقی واپس لوٹ چکے ہیں جب کہ 29 لاکھ کے قریب اب بھی بے گھر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس تعداد میں 13 لاکھ سے زیادہ داخلی نقل مکانی کرنے والے افراد اب تک 2017 کے دوران اپنے اصل مقام پر واپس آ چکے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 90% بے گھر عراقی اپنے اصل علاقے میں واپسی کا عزم رکھتے ہیں۔

سال 2014 میں عراق کے ایک تہائی حصّے پر داعش تنظیم کے قبضے کے بعد لاکھوں افراد نقل مکانی کے سبب بے گھر ہو گئے تھے۔